Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ڈپٹی چیف منسٹر کے رتبہ کا استحصال کرنے کی شکایت

ڈپٹی چیف منسٹر کے رتبہ کا استحصال کرنے کی شکایت

ٹی آر ایس حکومت پر تنقید، نظام آباد کے اقلیتی قائدین کا بیان

نظام آباد:11؍ نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سمیر احمد صدرنشین ضلع اقلیتی ڈپارٹمنٹ کانگریس نظام آباد ، عثمان حضرمی ریاستی کوآرڈنیٹر اقلیتی ڈپارٹمنٹ،  نائب صدر کانگریس کمیٹی محمد حبیب الدین ،محمود علی میونسپل کونسلر آرمور، کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ ٹائون صدر آرمور سید عتیق ، منڈل صدر ارشد ، جنرل سکریٹری ایم اے فہیم ، ضلع سکریٹری شیخ بابو ،شیخ حبیب سکریٹری ضلع اقلیتی ڈپارٹمنٹ ، شیخ فرید منڈل صدر نندی پیٹ اقلیتی ڈپارٹمنٹ، علیم الدین منڈل صدر ماکلور اقلیتی ڈپارٹمنٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں بتایا کہ برسراقتدار ٹی آرایس جماعت کے قائدین پر شدید تنقید کی کہ اقلیتی طبقہ سے وابستہ ڈپٹی چیف منسٹر، ریونیو، رجسٹریشن اسٹامپ محمد محمود علی کے دورہ کے موقع پر ان کے رتبہ کا استحصال کیا گیا اور پروٹوکال کو یکسر نظر انداز کردیا گیا۔ جس کے باعث ٹی آرایس حکومت میں مسلم قائدین سے مسٹر سمیر احمد نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی 9؍ نومبر کو ضلع کا دورہ کرتے ہوئے مختلف ترقیاتی و تعمیری کاموں کا افتتاح و سنگ بنیاد تقریب میں شرکت کی تھی آرمور منڈل کے موضع انکاپور میں 165 امکنہ جات تعمیر سنگ بنیاد تقریب میں شرکت کیلئے پہونچنے والے ڈپٹی چیف منسٹر کو ایک گھنٹہ انتظارکرایا گیا جبکہ رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی، ایم پی کے کویتاپروگرام میں تاخیر سے پہنچے۔ دوسری طرف سنگ بنیاد تقریب کیلئے نصب کردہ تختی پر ڈپٹی چیف منسٹر کا نام شامل نہیں کیا گیا ۔ سمیر احمد نے اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کی ترقی کے بلند بانگ دعویٰ کرنے والی ٹی آرایس حکومت پر شدید تنقید کی کہ کیا ایک اقلیتی ڈپٹی چیف منسٹر کے ساتھ ضلع پارٹی کے قائدین کا طرز عمل درست ہے۔ انہوں نے کہا کہ پروٹوکال کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے جہاں انکاپور میں ڈپٹی چیف منسٹر کو دیگر قائدین مقامی کا انتظار کرتے دیکھا گیا ۔ وہیں سنگ بنیاد تختی پر ان کا نام شامل نہ کرنا حکومت اور اس کے نمائندوں کی دوہری پالیسی واضح ہوتی ہے۔ ایک طرف حکومت اقلیتوں کی فلاح وبہبود، ترقی کا دعویٰ کرتی ہے اور دوسری طرف اپنے ہی جماعت سے وابستہ ڈپٹی چیف منسٹر ریاستی وزیر مال کو محض اس لئے نظر انداز کردیا جاتا ہے کہ وہ مسلم طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ سمیر احمد نے سنگ بنیاد تختی پر ڈپٹی چیف منسٹر کے نام کو شامل نہ کرنے کے واقعہ کی تحقیقات کرانے اور متعلقہ حکام کے خلاف کارروائی کرنے کا ضلع انتظامیہ حکومت سے مطالبہ کیا اور ٹی آرایس کے مسلم اقلیتی قائدین ٹی آرایس کی مخالف مسلم پالیسی کو اب سمجھ جائیں۔

TOPPOPULARRECENT