Thursday , September 21 2017
Home / جرائم و حادثات / ڈکیتی کی ٹولی بے نقاب

ڈکیتی کی ٹولی بے نقاب

حیدرآباد /26 جولائی ( سیاست نیوز ) سائبرآباد مائلاردیوپلی پولیس نے ایک ڈکیتی ٹولی کو بے نقاب کردیا ۔ جس نے ایک شخص کا اغواء کرنے کے بعد تاوان کی رقم طلب کی تھی اور 5 لاکھ روپئے کی ادائیگی پر مغویہ شخص کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ پولیس نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اس ٹولی کو بے نقاب کردیا اور ان کے قبضہ سے نقد رقم اور سونا ضبط کرلیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق محمد شکیل ساکن مانصاحب ٹینک ، بابر محمد غوث ساکن ٹولی چوکی ، ریاض ساکن کشن باغ کو گرفتار کرلیا جبکہ محمد بلال مفرور بتایا گیا ہے ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 1.6 گرام سونا اور 53,720 روپئے نقد رقم کے علاوہ ایک موٹر سائیکل اور ایک کولیس گاڑی کو ضبط کرلیا ۔

زیراکس مشینوں کا سارق گرفتار
حیدرآباد /26 جولائی ( سیاست نیوز ) زیراکس مشینوں کا سرقہ کرنے والی بدنام زمانہ ٹولی کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ ڈی سی پی شمس آباد محترمہ پدمجا کے مطابق 4 رکنی ٹولی کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ جو زیراکس مشینوں کا سرقہ کرتی تھی ۔ پولیس کے مطابق این راما کرشنا ساکن کاچی گوڑہ ، ڈی لکشمن متوطن عادل آباد ، ایس بالکرشنا متوطن کرنول اور این رمیش ساکن گنٹور جو مسروقہ مشینوں کو خریدا کرتا تھا گرفتار کرلیا گیا ۔ جبکہ ایک اور خریدار مرلی مفرور بتایا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT