Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈک ورتھ لیوس سسٹم انتہائی بکواس : پونے کوچ اسٹیفن فلیمنگ

ڈک ورتھ لیوس سسٹم انتہائی بکواس : پونے کوچ اسٹیفن فلیمنگ

کم از کم 20 – 20 میں تبدیلی کی ضرورت ۔ دھونی کی سست رفتار ترین اننگز کی بھی مدافعت
کولکتہ 15 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ڈک ورتھ لیوس طریقہ کار پر مکمل ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے رائزنگ پونے سوپر جائینٹس کے کوچ اسٹیفن فلیمنگ نے آئی سی سی کے منظورہ قانون کو انتہائی بکواس قرار دیا ہے اور کہا کہ کم از کم 20 – 20 میں اس رول پر نظر ثانی کی ضرورت ہے ۔ کسی میچ میں اگر بارش ہوتی ہے تو یہ طریقہ اختیار کیا جاتا ہے ۔ کل بارش سے متاثرہ میچ میں اپنی ٹیم کی کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کے خلاف آٹھ وکٹس سے شکست کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے فلیمنگ نے کہا کہ ڈک ورتھ لیوس سسٹم انتائی بکواس ہے۔ جیسے ہی آپ اس طریقہ کار کو اختیار کرتے ہیں کھیل ختم ہوجاتا ہے ۔ وہ یہ بات گذشتہ کئی برسوں سے کہہ رہے ہیں۔ دوسروں نے بھی ایسا ہی اظہار خیال کیا تھا لیکن اس تعلق سے کچھ بھی کہنا اور کرنا بیکار ہے ۔ کل کی شکست پونے کیلئے 12 میچس میں نویں شکست تھی ۔ فلیمنگ نے کہا کہ اس مسئلہ پر نظرثانی کی ضرورت ہے ۔ اس پر کوئی راضی نہیں ہے ۔ اصل میں یہ طریقہ کار 20 – 20 طرز کے مقابلوں کیلئے تیار نہیں کیا گیا تھا ۔ یہ انتہائی مضحکہ خیز ہے اور جب تک اس مسئلہ کو حل نہیں کیا جاتا آپ کو یہ امید ہی کرنی پڑتی ہے کہ بارش نہیں ہوگی ۔ پونے سوپر جائینٹس کی ٹیم آخری چار میں جگہ پانے کی دوڑ سے باہر ہوگئی تھی ۔ کل کے میچ میں بارش کے بعد اس کے خلاف کولکتہ کو نو اوورس میں 66 رنز اسکور کرنے کا نشانہ دیا گیا تھا جو اس نے صرف دو وکٹس گنواتے ہوئے بنالیا تھا ۔ کولکتہ کی ٹیم نے صرف پانچ اوورس میں یہ نشانہ پورا کرلیا تھا ۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پونے کی ٹیم نے 17.4 اوورس میں چھ وکٹس کے نقصان سے محض 103 رنز بنائے تھے۔ ایم ایس دھونی نے اس میچ میں اپنی سست رفتار ترین انگز کھیلی تھی اور 22 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے آٹھ رن بناکر ناٹ آوٹ رہے تھے ۔ اسٹیفن فلیمنگ نے دھونی کی سست اننگز کی بھی مدافعت کی اور کہا کہ یہاں سے بھی ان کی ٹیم 135 کا اسکور بناسکتی تھی اور یہ اسکور کولکتہ کی ٹرن لیتی ہوئی پچ پر کافی ہوسکتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم 130 – 140 کا اسکور کھڑا کرسکتے تھے ۔ ہمارے خیال میں 135 کا اسکور ایسا تھا جس کا ہم دفاع کرسکتے تھے ۔ آخری تین اوورس میں پچیس رنز اسکور کرنا ہمارے لئے کوئی مشکل کام نہیں تھا ۔ ہم کو بارش کی وجہ سے یہ موقع نہیں مل سکا ۔

TOPPOPULARRECENT