Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈگری آن لائن کورسیس آئی آئی ٹی ، ممبئی سے معاہدہ : کڈیم سری ہری

ڈگری آن لائن کورسیس آئی آئی ٹی ، ممبئی سے معاہدہ : کڈیم سری ہری

حیدرآباد ۔ 11 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : وزیر تعلیم کڈیم سری ہری نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ ریاستی حکومت تعلیمی میدان میں بہت سی تبدیلیاں لانے کی کوشش کررہی ہے نیز نئے نئے کورسیس کا آغاز کیا جارہا ہے ۔ اب ڈگری تعلیم حاصل کرنے والے طلباء کے لیے آن لائن کی سہولت کا آغاز کیا گیا ہے ۔ اسی سلسلہ میں آئی آئی ٹی ممبئی سے ایک معاہدہ کیا گیا ہے ۔ جس میں کڈیم سری ہری کے علاوہ آئی آئی ٹی ممبئی کے نیشنل کوآرڈینٹر شیام ایر اور تعلیمی کمشنر وانی پرساد نے ’ میمورنڈم آف اگریمنٹ ‘ پر دستخط کیے ۔ اس اگریمنٹ ( معاہدہ ) سے 130 گورنمنٹ کالجس کو فائدہ ہوگا اور 80 ہزار طلباء آن لائن ڈگری کورسیس مکمل کرسکتے ہیں ۔ اس پراجکٹ سے خانگی ڈگری کالجس کے ذمہ داران بھی استفادہ حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT