Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈگری امیدواروں کیلئے بی ایڈ ، ایم بی اے ، ایل ایل بی میں داخلے کے انٹرنس امتحانات

ڈگری امیدواروں کیلئے بی ایڈ ، ایم بی اے ، ایل ایل بی میں داخلے کے انٹرنس امتحانات

دکن ریڈیو کے راست نشریہ میں ایم اے حمید کے جوابات
حیدرآباد ۔ 6 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ریاستی سطح کے مشترکہ انٹرنس امتحانات جو ڈگری کے بعد ہوتے ہیں ان میں بی ایڈ میں داخلے کے لیے ایڈ سیٹ ایجوکیشن کامن انٹرنس ٹسٹ ہے جو 27 مئی کو مقرر ہے اور فارم آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ 7 مئی تک ہے ۔ اسی طرح یم بی اے میں داخلے کے لیے انٹرنس ٹسٹ آئی سیٹ ہے ۔ اس کے فارم بغیر جرمانہ کے 7 اپریل تک داخل کرسکتے ہیں ۔ یل یل بی میں داخلے کے لیے انٹرنس امتحان ’ لا سیٹ ‘ 24 مئی کو مقرر ہے ۔ اس میں انٹر میڈیٹ کے بعد پانچ سالہ کورس اور ڈگری کے بعد تین سالہ لا کورس یل یل بی ہے ۔ ڈگری کامیاب یا اب سال آخر کا امتحان دئیے طلبہ اس کے لیے اہل ہیں ۔ فارم آن لائن داخل کرنا ہے لیکن امتحان آف لائن رہے گا ۔ اس کے علاوہ عثمانیہ یونیورسٹی کے پوسٹ گریجویشن کورسز ایم اے ، ایم کام ، ایم ایس سی میں داخلے کے لیے انٹرنس ٹسٹ ہوتا ہے ۔ ان تمام معلومات کو دکن ریڈیو کے راست نشریہ پروگرام میں ایم اے حمید نے آر جے مس منجو کے سوالات کے جوابات میں دیا اور اس کیلئے دن بھر ریکارڈ کئے گئے سوالات کو شامل کیا گیا ۔ محمد منیر ، فہیم انصاری نے معاونت کی ۔ منجو نے آخر میں شکریہ ادا کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT