Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈگری اور پی جی کورسز میں فاصلاتی تعلیم میں راست داخلے

ڈگری اور پی جی کورسز میں فاصلاتی تعلیم میں راست داخلے

دکن ریڈیو 107.8 کے راست نشریہ میں ایم اے حمید کے سوال جواب
حیدرآباد ۔ 17 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : دکن ریڈیو 107.8 ایف ایم کے راست نشریہ پروگرام میں فاصلاتی تعلیم ، کے یو جی اور پی جی کے کورسز کی معلومات فراہم کرتے ہوئے ایم اے حمید نے بتلایا کہ جہاں سال حال ڈگری ریگولر کورسز میں داخلے کے لیے آن لائن فارم DOST پر داخل کرنا تھا جس سے کئی طلبہ اور سرپرستوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ جب کہ فاصلاتی تعلیم میں بغیر انٹرنس کے اور بغیر آن لائن کے راست داخلے ڈگری میں ہورہے ہیں ۔ اسی طرح پوسٹ گریجویشن سطح پر ایم اے ، ایم کام ، ایم ایس سی ( میاتھس ) میں عثمانیہ یونیورسٹی اور دیگر یونیورسٹیز میں انٹرنس امتحانات کے ذریعہ داخلے ہوتے ہیں جب کہ فاصلاتی تعلیم کے ذریعہ بغیر انٹرنس ٹسٹ کے راست داخلے ہیں ۔ مس منجو آر جے دکن ریڈیو نے دن بھر ریکارڈ کیے گئے سوالات کے علاوہ دوران پروگرام راست پوچھے جانے والے سوالات کو شامل پروگرام کیا ۔ ماس کمیونیکیشن کی طالبات ثمینہ خاں ، مس سینڈرا اور مس پراوالیکا اس پروگرام کی معاون رہیں ۔ محمد منیر نے پروگرام کو مرتب کیا ۔ اسٹوڈیو میں شخصی طور پر طلبہ اور سرپرستوں نے اپنے سوالات کے ذریعہ اطمینان بخش جواب حاصل کیا ۔ زاہد فاروقی ریڈیو اسٹیشن منیجر اور فہیم انصاری پروگرام کے ترتیب کار تھے ۔ دکن ریڈیو کے اس کیرئیر گائیڈنس ٹسٹ نشریہ پروگرام کا اختتام مس منجو کے شکریہ پر ہوا ۔۔

TOPPOPULARRECENT