Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈگری میں 50 فیصد نمبرات کا ہونا لازمی

ڈگری میں 50 فیصد نمبرات کا ہونا لازمی

lٹیچرس اسامیوں پر بھرتی کے لیے نیا ضابطہ
lڈائرکٹ رکروٹمنٹ کے ذریعہ 30 فیصد صدر مدرسین کی بھرتی
lصدر مدرس کا عہدہ بدل کر اب پرنسپل ہوگا
lاساتذہ تنظیموں کے قائدین کے ساتھ کمشنر تعلیمات کا اجلاس
حیدرآباد ۔ 22 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : سرکاری اساتذہ اسامیوں کی بھرتی کے لیے ڈگری میں 50 فیصد نمبرات کے قانون کو لازمی کرنے کے بارے میں حکومت غور کررہی ہے ۔ اسی مناسبت سے محکمہ تعلیمات کے کمشنر جی کشن نے قواعد و ضوابط کو ترتیب دے کر اساتذہ تنظیموں کے قائدین کے ساتھ ایک مشاورتی اجلاس منعقد کیا اور اس اجلاس میں قائدین کے مشورے حاصل کئے گئے اور کوئی بھی تنظیم کے قائدین نے کسی ایک مسئلہ پر بھی متفقہ صلاح نہیں دی جس کی وجہ سے کمشنر نے تمام تنظیموں کے قائدین سے کہا کہ اپنے اپنے مشورہ تحریری طور پر پیش کریں ۔ واضح ہو کہ سرکاری اور پنچایت راج اسکولس میں 8792 اساتذہ اسامیوں پر بھرتی کرنا ہے اور ان اسامیوں پر بھرتی کے لیے محکمہ تعلیمات امیدواروں کی قابلیت پر غور و فکر کررہا ہے ۔ خصوصی طور پر 6 مسائل سے متعلق اساتذہ تنظیموں کے ساتھ اجلاس منعقد کر کے مشورے طلب کئے گئے ہیں ۔ فی الحال صدر مدرسین ، ایم ای اوز اور ڈائٹ لکچررس کی خالی جائیدادوں پر 100 فیصد ترقی دیتے ہوئے ہی بھرتی کیا جارہا ہے ۔ واضح ہو کہ ین سی ٹی ای قواعد میں 100 فیصد ترقی دیتے ہوئے بھرتی کرنے کا کوئی ضابطہ نہیں ہے ۔ اسی لیے محکمہ تعلیمات نے 70 فیصد ترقی کے ذریعہ اور 30 فیصد راست انتخاب کے ذریعہ بھرتی کرنے پر غور کررہا ہے ۔ علاوہ ازیں قبل از بھرتیاں تبادلوں کے ذریعہ اہل صدور مدرسین کو یم ای اوز اور ڈائٹ لکچررس کی حیثیت سے ترقی دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔ فی الحال اسکولس میں آرٹ ، کرافٹ اور میوزک اساتذہ کی جائیدادوں کو مستقل کرنے سے متعلق پیش آرہی رکاوٹوں کے تعلق سے بحث کی گئی کیوں کہ لازمی حق تعلیم قانون کے تحت ان اساتذہ کا تقرر آوٹ سورسنگ اساتذہ کی حیثیت سے کرنا ہے ۔ کیا ان اساتذہ کی بھرتیاں مستقل طریقہ پر کرنے سے قانونی مسائل درپیش ہوں گے ؟ اس تعلق سے بھی مشاورت کی گئی ہے ۔ علاوہ ازیں سکنڈری گریڈ ٹیچر کے عہدے کو پرائمری ٹیچر ، یل ایف یل ایچ ایم کے عہدے کو پرائمری اسکول ایچ ایم کی حیثیت سے بھی تبدیل کرنے پر غور کیا گیا اور سرکاری اسکولس کے صدر مدرسین کے عہدے کو پرنسپل کی حیثیت سے تبدیل کرنے پر بھی غور کیا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT