Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ڈگری کنٹراکٹ لیکچررس کی جائیدادوں پر تقررات

ڈگری کنٹراکٹ لیکچررس کی جائیدادوں پر تقررات

محبوب نگر۔ /18جنوری (راست ) ڈاکٹر جی یادگیری پرنسپل ایم وی ایس ڈگری اینڈ پی جی کالج (خود مختار)محبوب نگر کی اطلاع کے بموجب گورنمنٹ ڈگری کالج (اناث) ونپرتی میںبی اے ،بی کام اردومیڈیم کیلئے کنٹراکٹ کی اساس پر سال 2016-17کیلئے انگریزی، معاشیات ،  سیاسیات، تاریخ،کامرس مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے ۔ امیدوار کی تعلیمی قابلیت متعلقہ مضمون میں پوسٹ گریجویشن میں کم ازکم 55فیصدنشانات سے کامیاب ہونا چاہئے۔ نیٹ ،پی ایچ ڈی اور تجربہ کار امیدوار کو ترجیح دی جائیگی۔ خواہش مند امیدوار درخواست فارم کالج ہذا سے حاصل کرسکتے ہیں ۔فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 20جنوری 2017ء شام 5بجے رکھی گئی ہے۔فارم دفتر ریجنل جوائنٹ ڈائرکٹر کالجیٹ ایجوکشن،ورنگل پر داخل کرنا ہوگا۔تفصیلات کیلئے دفتر کے اوقات میںکالج کے پرنسپل سے ربط کریں۔

آرمور میں ایک شخص کا قتل
آرمور۔/18جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایس ایچ او آرمور سیتا رام کے بموجب آرمور کے محلہ جھمن جھٹی سے تعلق رکھنے والا گنگا رام نامی شخص جس کی عمر 50سال بتائی گئی اس شخص پر آرمور شہر کی آلور سڑک کے قریب رات دیر گئے  نامعلوم افراد نے حملہ کرتے ہوئے اس کے اوپر وزنی پتھر ڈال دیئے جس کی وجہ وہ ہلاک ہوگیا۔ اس قتل کی واردات کی اطلاع پاکر اسسٹنٹ کمشنر پولیس آرمور شیوا کمار نے موقع واردات کا معائنہ کیا اور تفصیلات حاصل کی۔ متوفی کی بیوی لکشمی کی شکایت پر کیس درج رجسٹر کیا گیا۔ اور اس قتل کیس تحقیقات کیلئے ڈاگ اسکواڈ اور کلوز ٹیم کی مدد حاصل کی گئی۔ ایس ایچ او نے کہا کہ قاتلوں کو بہت جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

یوم جمہوریہ تقاریب کیلئے
موثر انتظامات کی ہدایت
جگتیال۔/18جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اس ماہ کی 26 تاریخ کو منعقد شدنی یوم جمہوریہ تقاریب کے پرامن انعقاد کیلئے تمام محکمہ جات کے آفیسرس کو انتظامات انجام دینے ضلع کلکٹر مسٹر اے شرت نے ہدایت دی۔ انہوں نے سب کلکٹر آفس جگتیال میں یوم جمہوریہ پر منعقدہ جائزہ اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تقریب کے موقع پر کسی قسم کی دشواریاں نہ پیش آنے کیلئے منصوبہ بندی کے ساتھ کام کریں۔ اس موقع پر اجلاس میں جے سی، سب کلکٹر مشرف علی فاروقی اور دیگر عہدیداران موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT