Saturday , May 27 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈگری کورسیس میں داخلوں کے لیے آج سے آن لائن درخواستوں کا ادخال

ڈگری کورسیس میں داخلوں کے لیے آج سے آن لائن درخواستوں کا ادخال

طلبہ کو کالجس انتخاب کرنے کی سہولت ، ہیلپ لائن سنٹرس کا قیام ، پاپی ریڈی صدر نشین ہائیر ایجوکیشن کونسل کا بیان
حیدرآباد ۔ 17 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : صدر نشین ہائیر ایجوکیشن کونسل ٹی پاپی ریڈی نے کہا کہ 18 مئی سے ڈگری کورس میں داخلوں کے لیے آن لائن درخواستیں قبول کی جائیں گی اور ساتھ ہی طلبہ کو کالجس کا انتخاب کرنے کا بھی اختیار دیا جائے گا ۔ ای سیوا ، می سیوا مراکز کے علاوہ ریاست بھر میں 120 ہیلپ لائن مراکز کے ذریعہ 100 روپئے فیس ادا کرتے ہوئے درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں ۔ سوائے گورنمنٹ ریزیڈنشیل کالجس کے 6 یونیورسٹیز کے  1167 کالجس میں داخلوں کے لیے دئیے گئے ویب اختیارات سے استفادہ کیا جاسکتا ہے ۔ صدر نشین ہائیر ایجوکیشن کونسل نے بتایا کہ سوائے 45 خانگی ، خود مختار اور اقلیتی کالجس کے ماباقی تمام کالجس میں آن لائن درخواستوں کے ذریعہ داخلوں کا عمل مکمل کیا جائے گا ۔ ریاست میں ڈگری کالجس میں داخلوں کے لیے 4.09 لاکھ نشستیں دستیاب ہیں تاہم گذشتہ سال 2.30 لاکھ نشستوں پر داخلے ہوئے تھے ۔ جاریہ سال خانگی کالجس کے مطالبہ پر ڈگری کالجس کی فیس میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ کالجس انتظامیہ کی ذمہ داری ہے وہ کالجس میں طلبہ کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے ساتھ انفراسٹرکچر کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دیں ۔ جاریہ سال داخلوں کے دوران طلبہ سے بائیو میٹرک اور آدھار نمبر بھی وصول کیا جائے گا ۔ پاپی ریڈی نے بتایا کہ 18 مئی تا 4 جون تک آن لائن کے ذریعہ درخواستوں کے ساتھ ویب اختیار کرنے کی سہولت کا آغاز کیا جائے گا ۔ 2 ہزار روپئے جرمانے کے ساتھ 5 اور 6 جون تک درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں ۔ پہلے مرحلے کے لیے 10 جون کو نشستیں مختص کی جائیں گی اور 12 تا 17 جون تک داخلوں کا عمل جاری رہے گا ۔ 18 اور 19 جون کو دوسرے مرحلے کا ویب اختیارات رہیں گے اور 22جون کو نشستیں مختص کیے جائیں گے ۔ 29 اور 30 جون کو تیسرے مرحلے کا ویب اختیارات رہیں گے 3 جولائی کو نشستیں مختص کیے جائیں گے ۔ 4 تا 7 جولائی تک داخلوں کا عمل جاری رہے گا ۔ تاہم 19 جون سے ہی کلاسیس کا آغاز ہوجائے گا ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT