Monday , October 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈگ وجئے سنگھ تلنگانہ پولیس سے معذرت کریں

ڈگ وجئے سنگھ تلنگانہ پولیس سے معذرت کریں

بصورت دیگر کارروائی کی جائے گی ۔ این نرسمہا ریڈی
حیدرآباد 9 مئی ( پی ٹی آئی ) حکومت تلنگانہ نے آج کہا کہ اگر سینئر کانگریس لیڈر و پارٹی جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ تلنگانہ پولیس پر آئی ایس آئی ایس کی بوگس ویب سائیٹ بنانے کے الزام پر معذرت خواہی نہیں کرتے ہیں تو حکومت کی جانب سے ان کے خلاف کارروائی کی جائیگی ۔ ڈگ وجئے سنگھ نے الزام عائد کیا تھا کہ اس ویب سائیٹ کے ذریعہ حکومت تلنگانہ مسلم نوجوانوں کو پھانسنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ ریاستی وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی نے کہا کہ کانگریس پارٹی مرکز اور ریاست کہیں بھی اقتدار پر نہیں ہے ۔ اس کے پاس اقتدار حاصل کرنے کا کوئی موقع بھی نہیں ہے ایسے میں وہ ہماری پولیس کے خلاف جھوٹے الزامات عائد کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جس کسی نے یہ الزامات عائد کئے ہیں انہیں اس پر ہماری پولیس سے معذرت خواہی کرنی چاہئے ۔ بصورت دیگر وہ انتباہ دیتے ہیں کہ ریاستی حکومت قانون کے مطابگق کارروائی کریگی ۔ ڈگ وجئے سنگھ تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں کانگریس امور کے نگران ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے ٹوئیٹر پر ریمارکس کرتے ہوئے ایک تنازعہ پیدا کردیا تھا ۔ ریاست میں برسر اقتدار ٹی آر ایس اور ریاستی ڈی جی پی نے ان کے الزامات کو مسترد کردیا تھا ۔ ڈگ وجئے سنگھ نے یکم مئی کو اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ تلنگانہ پولیس نے بوگس آئی ایس آئی ایس ویب سائیٹ تیار کی ہے جس کے ذریعہ مسلم نوجوانوں کو انقلابی خیالات کا حامل بنایا جا رہا ہے اور ان کی آئی ایس آئی ایس میں شمولیت کیلئے حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے ۔ ٹی آر ایس رکن اسمبلی ایم گوپی ناتھ کی شکایت پر حیدرآباد پولیس نے 4 مئی کو ڈگ وجئے سنگھ کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیا تھا ۔ اپنی شکایات میں رکن اسمبلی نے کانگریس لیڈر پر پولیس کو بدنام کرنے کا الزام عائد کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT