Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈگ وجئے سنگھ کے خلاف مقدمہ درج

ڈگ وجئے سنگھ کے خلاف مقدمہ درج

میں مقدمہ کا سامنا کرنے تیار ہوں ۔ کانگریس لیڈر کا رد عمل
حیدرآباد 4 مئی ( این ایس ایس ) قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد حیدرآباد سٹی پولیس نے آج کل ہند کانگریس کے جنرل سکریٹری انچارچ اے پی و تلنگانہ ڈگ وجئے سنگھ کے خلاف ایک فوجداری مقدمہ درج کیا ہے ۔ ڈگ وجئے سنگھ نے ادعا کیا تھا کہ تلنگانہ پولیس نے ایک بوگس آئی ایس آئی ایس ویب سائیٹ تیار کی ہے تاکہ مسلم نوجوانوں کو پھانسا جاسکے ۔ جوبلی ہلز پولیس نے ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی ایم گوپی ناتھ کی شکایت پر ڈگ وجئے سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔ یہ مقدمہ دفعہ 505(1), 505(1)B اور 505(2) کے تحت درج کیا ہے ۔ ڈگ وجئے سنگھ کے خلاف یہ شکایات یکم مئی کو درج کروائی گئی تھیں۔ اپنے ٹوئیٹس میں کل ہند کانگریس جنرل سکریٹری نے دعوی کیا تھا کہ تلنگانہ پولیس نے مسلم نوجوانوں کو پھانسنے کیلئے آئی ایس آئی ایس کی ایک فرضی ویب سائیٹ تیار کی ہے ۔ اس دوران ایک اور اطلاع کے بموجب ڈگ وجئے سنگھ نے ان کے خلاف شکایات درج کروانے والے افراد سے اظہار تشکر کیا ہے اور پولیس سے کہا کہ وہ اس مقدمہ میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ‘ وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی ‘ قومی سلامتی مشیر اور انٹلی جنس بیورو کے سربراہ کو گواہ بنایا جائے ۔ دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈگ وجئے سنگھ نے کہا کہ انہوں نے صرف حقائق بیان کئے ہیں اور ان کے خلاف ثبوت بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ قانون کے مطابق مقدمہ کا سامنا کرینگے ۔

TOPPOPULARRECENT