Friday , July 28 2017
Home / سیاسیات / ڈگ وجئے سنگھ کے ریمارک ہندوستان کیلئے آئی ایس آئی ایس سے زیادہ خطرناک : وینکیا نائیڈو

ڈگ وجئے سنگھ کے ریمارک ہندوستان کیلئے آئی ایس آئی ایس سے زیادہ خطرناک : وینکیا نائیڈو

نئی دہلی ۔ 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ کانگریس لیڈر ڈگ وجئے سنگھ کے یہ ریمارکس کہ ہندوستانی مسلمانوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کی وجہ سے دہشت گرد تنظیمیں ان کیلئے پرکشش بنتی جارہی ہیں۔ ان کا یہ ریمارک ہندوستان کیلئے دولت اسلامیہ سے زیادہ خطرناک ہے۔ یہ ریمارک ملک کے اتحاد اور یکجہتی پر کاری ضرب ہے۔ انہوں نے ڈگ وجئے سنگھ اور کانگریس دونوں سے معذرت خواہی کا مطالبہ کیا۔ ان کا تبصرہ اقلیتوں کی توہین ہے اور انہیں معافی مانگنا ضروری ہے۔ بھوپال اجین ایکسپریس دھماکہ کا حوالہ دیتے ہوئے ڈگ وجئے سنگھ نے کل کہا تھا کہ مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی کی وجہ سے ہی وہ دہشت گرد تنظیموں کی طرف مائل ہورہے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT