Monday , June 26 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈگ وجئے سنگھ کے ساتھ کانگریس مسلم قائدین کا اجلاس کامیاب

ڈگ وجئے سنگھ کے ساتھ کانگریس مسلم قائدین کا اجلاس کامیاب

دونوں حکومتوں کی وعدہ خلافیوں کو منظر عام پرلایا جائے گا : خواجہ فخر الدین
حیدرآباد ۔ 10۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : صدر تلنگانہ پردیش کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ محمد خواجہ فخر الدین نے ڈگ وجئے سنگھ کے ساتھ کانگریس مسلم قائدین کے اجلاس کو کارآمد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے مسلم قائدین میں نیا جوش و خروش پیدا ہوا ہے ۔ کانگریس دونوں حکومتوں کی ناکامی اور وعدہ خلافی کو منظر عام پر لائے گی ۔ محمد خواجہ فخر الدین نے کہا کہ تلنگانہ کانگریس کے اہم قائدین کے ساتھ جنرل سکریٹری اے آئی سی سی و انچارج تلنگانہ کانگریس امور ڈگ وجئے سنگھ نے شہر اور اضلاع کانگریس قائدین کا گاندھی بھون میں اجلاس طلب کیا ۔ ریاست اور ملک کے تازہ حالات کا جائزہ لیتے ہوئے مسلم قائدین سے ریاست میں کانگریس پارٹی کو استحکام کے لیے تجاویز طلب کئے ہیں ۔ اس سے پارٹی کے مسلم قائدین میں ایک نیا جوش و خروش پیدا ہوا ہے ۔ اجلاس میں یہ بھی واضح کردیا گیا کہ مستقبل میں مجلس سے کانگریس پارٹی کوئی اتحاد یا مفاہمت نہیں کرے گی ۔ اور ٹی آر ایس و بی جے پی کے خلاف کانگریس سارے تلنگانہ میں احتجاجی مہم کا آغاز کرے گی ۔ ٹی آر ایس حکومت نے سال 2016-17 کے لیے بجٹ میں اقلیتوں کو 1205 کروڑ روپئے کی گنجائش فراہم کی جس میں نصف فیصد اقلیتی بجٹ بھی خرچ نہیں کیا گیا ۔ 4 ماہ میں 12 فیصد مسلم تحفظات فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا 33 ماہ کی تکمیل کے باوجود مسلمانوں سے کیا گیا وعدہ پورا نہیں کیا گیا ۔ قائد اپوزیشن تلنگانہ قانون ساز کونسل محمد علی شبیر نے 19 اپریل کو شاد نگر پر جہاں 3 سال قبل کے سی آر نے اقتدار حاصل کرنے کے اندرون 4 ماہ مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔ اسی مقام پر وعدہ خلافی پر احتجاجی پروگرام منظم کرنے کی تجویز پیش کی ہے ۔ اس کے علاوہ شہر و اضلاع کی نمائندگی کرنے والے کانگریس کے مسلم قائدین نے کئی تجاویز پیش کی ہیں اور پارٹی قیادت کو مفید مشورے بھی دئیے ہیں ۔ جس پر پارٹی قیادت نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ ٹی آر ایس حکومت وعدوں کی عمل آوری میں پوری طرح ناکام ہوگئی ہے ۔ مرکز میں بی جے پی کے زیر قیادت این ڈی اے حکومت مذہب کا بیجا استعمال کرتے ہوئے ہندوؤں اور مسلمانوں میں دراڑ پیدا کررہی ہے ۔ جس کے خلاف عوام میں شعور بیدار کرنا لازمی ہوگیا ہے ۔ تلنگانہ پردیش کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ پارٹی کے قائدین سے مشاورت کے بعد دونوں حکومتوں کے خلاف احتجاجی مہم کو قطعیت دیگی ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT