Tuesday , October 24 2017
Home / عرب دنیا / ڈھاکہ حملہ میں ملوث ہونے کی پاکستانی تردید

ڈھاکہ حملہ میں ملوث ہونے کی پاکستانی تردید

اسلام آباد ۔ 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج ذرائع ابلاغ کی ان خبروں کو مسترد کردیا کہ ڈھاکہ میں دہشت گرد حملہ میں پاکستانی محکمہ سراغ رسانی آئی ایس آئی ملوث تھا۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں اس حملہ میں آئی ایس آئی کے ملوث ہونے کی خبروں کو بے بنیاد، غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم بنگلہ دیش کے مشیر گوہر رضوی کے ایک بیان کی جانب توجہ دلوائی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اس حملہ میں پاکستان ملوث ہے۔ ہندوستانی ذرائع ابلاغ میں شائع شدہ اس خبر کو ’’بدنام کرنے کے مقصد‘‘ پر مبنی قرار دیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT