Wednesday , October 18 2017
Home / دنیا / ڈھاکہ حملہ کے سرغنہ عناصر کی شناخت

ڈھاکہ حملہ کے سرغنہ عناصر کی شناخت

ڈھاکہ ، 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش نے آج کہا کہ اس نے ڈھاکہ کی رسٹورنٹ پر مہلک دہشت گردانہ حملہ اور اس کے چند یوم بعد دوسرے حملے کے سرغنہ عناصر کی شناخت کرلی ہے ۔ رسٹورنٹ کے حملہ میں 20 بیرونی شہری بشمول ایک ہندوستانی ہلاک ہوئے تھے۔ وزیر داخلہ اسد الزماں خان نے میڈیا بریفنگ کو بتایا کہ حکومت نے دونوں حملوں کے سرغنہ لوگوں کی شناخت کرلی ہے ، جنھیں کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔ لیکن انھوں نے تحقیقات کے مفاد میں تفصیلات نہیں بتائی۔

TOPPOPULARRECENT