Tuesday , September 26 2017
Home / دنیا / ڈھاکہ :عسکریت پسندوں پر دھاوا

ڈھاکہ :عسکریت پسندوں پر دھاوا

ڈھاکہ ۔ 16جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش کی صیانتی افواج نے مشتبہ اسلام پسند عسکریت پسندوں کو دارالحکومت کے مضافاتی علاقہ کی ایک قیامگاہ سے مشتبہ اسلام پسند عسکریت پسندوں کو نکال باہر کرنے کی کارروائی کے ایک حصہ کے طور پر ریاپڈایکشن بٹالین کی ایک ٹیم نے فوج اور پولیس کے تعاون کے ساتھ ٹیم کی چھت کے ایک مکان کا جو مضافاتی علاقہ ساور میں واقع ہے ‘ ایک بجے شب محاصرہ کرلیا تھا ۔ بعدازاں پتہ چلا کہ عمارت کے اندر عسکریت پسند محصور ہیں۔ عسکریت پسندوں کو ہتھیار ڈال دینے کا حکم دیا لیکن انہوں نے فائرنگ کردی جس کے جواب میں بھاری فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔ کارروائی کے سربراہ کمانڈنگ آفیسر ایڈیشنل ڈی آئی جی لطف الکبیر نے کہا کہ ونگ کمانڈر ڈرائرکٹر مفتی محمد خان کے بموجب وہ کوشش کررہے تھے کہ عسکریت پسند ہتھیار ڈال دیں لیکن عسکریت پسندکس تنظیم سے تعلق رکھتے تھے ہنوز نامعلوم ہیں ۔ عمارت کے مالک ابراہیم کو گرفتارکرلیا گیا ہے اور اس سے تفتیش کی جارہی ہے ۔ ریاپڈ ایکشن بٹالین کے عہدیداروں نے کہا کہ ایک شخص آزاد نے خودکو ملبوسات کا ایک تاجرظاہر کرتے ہوئے دو ماہ قبل مکان کرایہ پر لیا تھا ۔ گذشتہ سال ڈھاکہ میں ایک کیفے پر حملہ کے بعد جس میں 22افراد ہلاک ہوئے تھے عسکریت پسند مخالف کارروائی شدت سے جاری ہے ۔ط

TOPPOPULARRECENT