Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈھاکہ ٹسٹ کا دوسرا دن بارش کی نذر

ڈھاکہ ٹسٹ کا دوسرا دن بارش کی نذر

ڈھاکہ ، 31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) طوفان ’کومین‘ کے زیراثر موسلادھار بارش نے بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹسٹ کے آج دوسرے دن پر پانی پھیر دیا۔ عہدیداروں نے کہا کہ ہفتہ کو تیسرے دن ایسی کوئی کوشش نہیں ہوگی کہ ضائع وقت کی تلافی کی جائے اور میچ موسم سازگار ہونے کی صورت میں وقت پر ہی شروع ہوگا۔ بنگلہ دیش پہلے بیٹنگ کا انتخاب کرنے کے بعد 246/8 ہے جس میں ناصر حسین 13 پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ پہلا ٹسٹ آخری دو روز بارش کی نذر ہوجانے کے بعد ڈرا ہوا تھا۔

TOPPOPULARRECENT