Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / ڈھاکہ کیفے حملہ ‘ کینیڈیائی ملزم کی تحویل میں توسیع

ڈھاکہ کیفے حملہ ‘ کینیڈیائی ملزم کی تحویل میں توسیع

ڈھاکہ ۔21اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) کینیڈا کا ایک شہری ڈھاکہ کیفے حملہ میں جو گذشتہ ماہ ہوا تھا جس میں 22انسانی جانیں ضائع ہوگئیں تھیں مبینہ طور پر ملوث تھا ‘ اُسے تحقیقات کنندوں کے اس دعوے کے بعد کہ اُس  سے اس حملہ کے بارے میں اہم معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں ‘ عدالتی تحویل میں دے دیا گیا ۔ تحمید حسیب خان ‘ عمر 22سال طالب علم ٹورنٹو یونیورسٹی کو کل ڈھاکہ میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ دلاور حسین کی عدالت میں پیش کیا گیا جنہوں نے اُسے جیل روانہ کردیا ۔ پولیس نے اُسے نہ تو دہشت گرد حملہ میں ملوث کیا ہے اور نہ تازہ تحویل کی درخواست عدالت میں پیش کی گئی ہے ۔ تاہم نفاذ قانون محکمہ نے عدالت سے کہا کہ تحمید کو عدالتی تحویل میں تحقیقات کے مقصد سے رکھا جانا چاہیئے ۔ روزنامہ ’’ڈیلی اسٹار‘‘ کی خبر کے بموجب تحمید کے پاس گلشن میں حملہ کے بارے میں اہم معلومات موجود ہیں ۔ معلومات کا جائزہ لیا جارہاہے ‘اسلئے اُسے تحقیقات کی تکمیل تک جیل میں رکھا جانا چاہیئے ۔ انسپکٹر ہمایوں کبیر انسداد دہشت گردی یونٹ ڈھاکہ پولیس نے عدالت میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے اُسے جیل میں رکھنے کی درخواست کی تھی ۔ تحمیدکی ضمانت پر رہائی کی خواہش کرتے ہوئے وکیل صفائی نے عدالت سے کہا کہ پولیس نے دو مرتبہ اُسے اپنی تحویل میں لیا تھا لیکن کچھ بھی معلوم نہیں کرسکی ‘ کیونکہ ان کا موکل اس واقعہ میں ملوث ہی نہیں ہے ۔ میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ محمد دلاور حسین نے تحمید کو جیل روانہ کرنے کے احکام جاری کردیئے ۔ 3اگست کو تحمید اور بنگلہ دیش میں ایک خانگی یونیورسٹی کے سابق استاد حسنی کریم کو عدالت میں پیش کیا تھا ‘ انہیں یکم جولائی کے دہشت گرد حملہ میں ملوث ہونے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا بعدازاں 4اگست سے انہیں تفتیش کیلئے 8دن کی پولیس تحویل میں دے دیا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT