Tuesday , July 25 2017
Home / عرب دنیا / ڈھاکہ کیفے دھماکہ : ایک اور ملزم پولیس تحویل میں

ڈھاکہ کیفے دھماکہ : ایک اور ملزم پولیس تحویل میں

ڈھاکہ ۔ 10 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے یہاں ہوئے ایک کیفے میں بدترین بم حملہ میں ملوث ایک ایسے شخص کو سات دنوں کی پولیس تحویل میں دیا ہے جس کے بارے میں یہ بتایا گیا ہے کہ بم سربراہ کرنے میں اس کا ہاتھ تھا جس کا تعلق ممنوعہ تنظیم نیو جے ایم بی سے تھا اور اس کی شناخت سہیل محفوظ کی حیثیت سے ہوئی ہے ۔ اس کے ساتھ اس کے تین ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔ میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ اے ایم ایم طوحا نے ملزم کو عدالت میں پیش کیے جانے کے بعد یہ فیصلہ سنایا ۔ پولیس نے خواہش کی تھی کہ ملزم کو پوچھ گچھ کے لیے دس دنوں تک پولیس تحویل میں دیا جائے تاہم عدالت نے صرف سات دنوں کی منظوری دی ۔ محفوظ کے بارے میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ وہ دھماکو اشیاء تیار کرنے میں مہارت رکھتا ہے ۔ گدشتہ سال جس کیفے میں بم دھماکہ ہوا تھا وہاں پر دھماکو اشیاء سربراہ کرنے میں اس کا ہاتھ تھا ۔ ہولی آرئیسن بیکری ( کیفے ) میں ہوئے دھماکہ میں 23 افراد بشمول سات غیر ملکی اور ایک ہندوستانی لڑکی ہلاک ہوگئے تھے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT