Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈیبٹ کارڈ سے دھوکہ دہی پر جھارکھنڈ سے دھوکہ باز گرفتار

ڈیبٹ کارڈ سے دھوکہ دہی پر جھارکھنڈ سے دھوکہ باز گرفتار

بھونگیر کے کسان کی شکایت پر سائبر کرائم پولیس کی کارروائی
حیدرآباد ۔ /21 اپریل (سیاست نیوز) رچاکونڈہ پولیس کی سائبر کرائم پولیس نے ڈیبٹ کارڈ کی دھوکہ دہی میں ملوث دو دھوکے بازوں کو جھارکھنڈ سے گرفتار کرلیا ۔ انسپکٹر سائبر کرائم مسٹر ریاض الدین نے بتایا کہ /27 نومبر 2016 ء کو بی لنگا سوامی جو پیشہ سے کسان ہے متوطن یادادری بھونگیر نے ایک شکایت درج کروائی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ اس کے موبائیل فون پر ایک فون کال موصول ہوا تھا اور دھوکہ باز نے خود کو ایس بی آئی ڈیبٹ کارڈ ڈیویژن کا منیجر ظاہر کرتے ہوئے اس کے ڈیبٹ کارڈ کے تمام تفصیلات بشمول پن نمبر اور ون ٹائم پاس ورڈ حاصل کرلئے اور تفصیلات حاصل کرنے کے فوری بعد 98 ہزار اس کے بینک کھاتے سے دھوکہ دہی کے ذریعہ حاصل کرلئے ۔ لنگا سوامی نے پہلے بینک سے اس سلسلے میں شکایت درج کروائی اور بعد ازاں اسے دھوکہ دہی کا شبہ ہونے کے بعد سائبر کرائم پولیس سے بھی شکایت درج کروائی ۔ رچاکونڈہ پولیس کی سائبر کرائم سیل نے کیس کی تحقیقات کے دوران 36 سالہ شنکر منڈل اور اس کے ایجنٹ 25 سالہ ببلو انصاری متوطن ضلع گریتھ جھارکھنڈ کو گرفتار کرلیا گیا اور ٹرانزٹ وارنٹ پر انہیں حیدرآباد منتقل کرتے ہوئے عدالت میں پیش کیا گیا ۔ مسٹر ریاض الدین نے بتایا کہ اس دھوکہ باز ٹولی کا سرغنہ جو بذریعہ فون عوام کو دھوکہ دیا کرتا تھا کی شناخت ہنوز باقی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT