Friday , October 20 2017
Home / ہندوستان / ڈیجیٹل ادائیات میں مدد کیلئے عنقریب ہیلپ لائن 14444 کا قیام

ڈیجیٹل ادائیات میں مدد کیلئے عنقریب ہیلپ لائن 14444 کا قیام

نئی دہلی ۔ /11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ڈیجیٹل ادائیات کے فروغ کیلئے ایک ٹیلی ویژن چیانل اور ایک ویب سائٹ کے قیام کے بعد اب بہت جلد ملک گیر پیمانے پر ایک ٹال فری ہیلپ لائن نمبر 14444 کا قیام عمل میں لایا جائیگا ۔ جس کے ذریعہ عوام کو ڈیجیٹل ادائیات کے طریقہ کے استعمال پر معلومات فراہم کی جائیں گی اور کیس لیس ، معاملتوں سے متعلق امور میں مدد پہونچائی جائے گی ۔ توقع ہے کہ یہ خدمات اندرون ایک ہفتہ کارکرد ہوجائیں گی ۔ عوام کو بڑے پیمانے پر مدد کی فراہم کیلئے حکومت نے ناسکام سے تعاون حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ناسکام کے صدرنشین آر چندر شیکھر نے کہا کہ ایک ملک گیر ٹال فری ہیلپ لائن 14444 بہت جلد شروع کردی جائے گی جو عمل آوری کے اہم مرحلہ میں پہونچ گئی ہے ۔ دیہی عوام کو بھی ڈیجیٹل کے ذریعہ بل ادا کرنے کی تربیت دی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT