Tuesday , October 17 2017
Home / ہندوستان / ڈیجیٹل ادائیگی نظام سے پیچیدہ قانونی مسائل میں اضافہ : ٹھاکر

ڈیجیٹل ادائیگی نظام سے پیچیدہ قانونی مسائل میں اضافہ : ٹھاکر

بنگلورو۔ 19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف جسٹس آف انڈیا ٹی ایس ٹھاکر نے انتباہ دیا کہ ڈیجیٹل ادائیگی نظام مرکزی حکومت کی جانب سے اختیار کرنے سے پیچیدہ قانونی مسائل میں اضافہ ہوگا۔ وکلاء اور ججس کی ضرورت ہوگی جو ڈیجیٹل انقلاب اور قانونی تحرک برائے تغیر پذیر ڈیجیٹل دنیا کے پیچیدہ مسائل سے نمٹنے کی قابلیت رکھتے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل دنیا سے عوام کو غیرقانونی سرگرمیوں میں اضافہ اور ڈیجیٹل ماحولیات میں رویہ کیلئے عوام کو تیار رہنا ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT