Monday , September 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ڈیجیٹل تعلیمی نظام کیلئے منصوبہ بندی پر زور

ڈیجیٹل تعلیمی نظام کیلئے منصوبہ بندی پر زور

نظام آباد:20؍ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر ڈاکٹر یوگیتا رانا نے کل ضلع کے پارلیمنٹ اور اسمبلی حلقوں کے عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سنسدآدرش گراما یوجنا اسکیم کے تحت مثالی دیہاتوں میں پائیلٹ پراجیکٹ کے تحت ڈیجیٹل تعلیمی نظام کے آغاز کیلئے منصوبہ بندی کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی۔ انہوں نے بتایا کہ رنجل منڈل کے کنداکرتی اور ظہیر آباد پارلیمانی حلقہ کے جکل منڈل کے کولاس دیہاتوں کو مثالی طور پر ترقی دینے کیلئے اقدامات اورارکان پارلیمنٹ کے احکامات پر دیہی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے جنگی خطوط پر اقدامات پر زوردیا۔ کاموں میں دلچسپی دکھاتے ہوئے جلداز جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ محکمہ زراعت، اینمل ہسبنڈری ، ساکشار بھارت، سیاحت اور محکمہ پنچایت راج میں انجام دئیے جانے والے آبی سہولتوں کی فراہمی کے کاموں کو فوری طور پر انجام دینے اور ان دیہاتوں میں پائیلٹ پراجیکٹ کی حیثیت سے ڈیجیٹل تعلیم دینے کیلئے ہدایت دی۔ پہلے مرحلہ میں نویں جماعت کے طلباء ڈیجیٹل تعلیم دیتے ہوئے دوسرے مرحلہ میں باقی کلاسس میں اسے متعارف کرنے کی ہدایت دی۔ پرجاوانی کے تحت ہر پیر کے روز حاصل کردہ درخواستوں کی یکسوئی کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ہر ہفتہ میں ایک پروگرام کو انجام دینے، ضلع کے عہدیداروں کا تعاون ناگزیر قرار دیتے ہوئے ہر پیر کے روز عہدیداروں کی شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ ضلع کلکٹر نے پرجاوانی کے تحت حاصل ہونی والی درخواستوں کا جائزہ لیا اور عہدیداروں کو جنگی خطوط پر کاموں کی انجام دہی کرنے کی ہدایت دی۔ اس مو قع پر جوائنٹ کلکٹر رویندرریڈی، ڈی آر او موہن لال و دیگر بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT