Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈیجیٹل تلنگانہ کے لیے دس کروڑ روپئے خرچ کرنے کا وعدہ

ڈیجیٹل تلنگانہ کے لیے دس کروڑ روپئے خرچ کرنے کا وعدہ

ناسکام کے چیرمین بی وی آر موہن ریڈی کا خطاب
حیدرآباد ۔ 4 ۔ اپریل : ( این ایس ایس) : ناسکام کے چیرمین بی وی آر موہن ریڈی نے آج تین سال میں ڈیجیٹل تلنگانہ کے لیے دس کروڑ روپئے خرچ کرنے کا وعدہ کیا ۔ اس سے ریاست کو ایک مشہور آئی ٹی مرکز میں تبدیل کرنے اور اسے سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش مقام بنانے کے ریاستی حکومت کے اہم منصوبے میں بڑی مدد ہوگی ۔ ایچ آئی سی سی پر تلنگانہ آئی ٹی پالیسی 2016 کے لانچ کے دوران ایک اجتماع سے مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئی ریاست میں آئی ٹی کے فروغ پانے کے شاندار مواقع ہیں ۔ اور اس نے سال 2015-16 کے دوران 68 ہزار کروڑ روپئے مالیت کے آئی ٹی پراڈکٹس تیار کرتے ہوئے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ ٹی ہب کے ذریعہ انٹرپرینرس کی حوصلہ افزائی کرنے پر وزیر آئی ٹی کے ٹی راما راؤ کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ نئی آئی ٹی پالیسی کی حمایت کریں گے ۔ انہوں نے کمپنیز پر زور دیا کہ حیدرآباد میں دستیاب بہترین صلاحیتوں کے حامل پروفیشنلس سے استفادہ کرنے کے لیے انہیں روزگار فراہم کریں اور ترقی کریں ۔ موہن ریڈی نے بڑے بزنسمین پر بھی زور دیا کہ حکومت کے پارٹنر بنیں اور ان کے منتخب شعبوں میں سرمایہ کاری کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT