Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈیجیٹل لین دین :سدی پیٹ کو پہلا مقام :ہریش راؤ

ڈیجیٹل لین دین :سدی پیٹ کو پہلا مقام :ہریش راؤ

حیدرآباد۔ 12جنوری (سیاست نیوز)تلنگانہ کے وزیر آبپاشی ہریش راو نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ دو دن دوران سب سے زیادہ ڈیجیٹل معاملات میں ملک بھرمیں سدی پیٹ پہلا اسمبلی حلقہ بن گیا ہے اور آن لائن معاملات کی انجام دہی میں سدی پیٹ تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے ۔مسٹرہریش راونے کہا کہ اب شہری علاقوں میں جائیداد ٹیکس نل ، بجلی کی بل ‘ رجسٹریشن ‘ آر ٹی او لائسنس ‘ گاڑیوں کے ٹیکس ‘ سیول سپلائز کے تحت چلائے جانے والی راشن کی دکانوں میں نقدی سے پاک معاملات ‘ ٹریفک چالانس کے علاوہ حکومت اور پٹرول بینکس ‘آبکاری ‘کمرشیل ٹیکس ‘ فرٹیلائزرس ‘ہوٹلس ‘ میڈیکل شاپس اور دوسرے مقامات پر نقدی سے پاک معاملات انجام دیئے جارہے ہیں۔اسی طرح دیہی علاقوں میں دھان کی خریدی سے لے کر کرانہ شاپ میں بھی نقدی سے پاک معاملات ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام بینکوں کے تعاون سے حکومت نے یہ اقدامات شروع کئے ہیں۔ گذشتہ 10دن کے اندر سدی پیٹ اسمبلی حلقہ بھر میں 2,83,843آن لائن معاملت انجام دیئے گئے اور 55,73,24,907روپے کے ڈیجیٹل معاملات ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT