Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / ڈیجیٹل لین دین کی حوصلہ افزائی کیلئے بینکوں کو فیس نہ لینے کی ہدایت

ڈیجیٹل لین دین کی حوصلہ افزائی کیلئے بینکوں کو فیس نہ لینے کی ہدایت

10 ہزار تا ایک لاکھ روپئے تک کی رقمی منتقلی پر 5 روپئے فیس کا عمل مفقود ہوگا، وزیر فینانس کا بیان
نئی دہلی۔21 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ڈیجیٹل لین دین کی حوصلہ افزائی کرنے کے سلسلہ میں وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج پبلک سیکٹر یونٹوں کے بینکوں سے کہا کہ وہ آئی ایم پی ایس اور یو پی ٹی کے ذریعہ رقمی ادائیگیوں پر فیس کے اطلاق کو ختم کردیں اور اس میں 1000 روپئے سے زائد کی رقمی منتقلی کے NEFT فنڈ کے لئے اطلاق کریں۔ آر پی آئی کے اصول و ضوابط کے مطابق NEFT منتقلی کے ذریعہ اگر 1000 روپئے سے زائد رقم منتقل کی جارہی ہے تو اس پر 2.5 روپئے فیس لی جاتی ہے۔ 10 ہزار سے ایک لاکھ روپئے تک کی منتقلی کے لئے فیس 5 روپئے تھی اور ایک لاکھ تا دو لاکھ روپئے کی منتقلی پر 15 روپئے فیس ہے۔ دو لاکھ سے زائد کی رقم منتقلی کی جارہی ہو تو اس پر 25 روپئے اضافی سرویس ٹیکس کے ساتھ فیس وصول کی جاتی تھی۔ اب وزارت فینانس کے بینکوں نے کہا ہے کہ وہ مذکورہ بالا رقومات کی مختلف اعداد و شمار میں منتقلی ہوئی ہے تو فیس نہ لی جائے یعنی ان اسٹرکچرڈ سپلیمنٹری سرویس ڈیٹا (USSD) کے تحت 1000 سے زائد کی رقمی لین دین منتقلی ہوتی ہے تو ااضافی فیس لینے کے بجائے اس پر 50 پیسے کا ڈسکائونٹ دیا جائے۔ یو ایس ایس ڈی موبائیل کا شارٹ کوڈ پیام ہے اور اس کوڈ کو خاص کر مستقبل کے فون پر بینکنگ خدمات کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

یو ایس ایس ڈی فیس 1.50 روپئے تک ہے جو 30 ڈسمبر 2016 ء تک چھوٹ دی گئی ہے۔ ڈیجیٹل خدمات کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے یا کارڈ کے ذریعہ رقمی ادائیگیوں کی ترغیب دینے، وزارت فینانس نے عوامی مفاد میں یہ ہدایت جاری کی ہے۔ تمام پبلک سیکٹر بینکوں کو اب سے رقمی منتقلی پر لی جانے والی فیس نہ لینے کی ہدایت دی گئی ہے۔ وزارت کی ہدایت کے مطابق یہ ٹیکس آئی ایم پی ایس (بروقت ادائیگی خدمات) اور یونیفائیڈ پیمنٹ انٹر فیس (آئی ایس پی آئی) پر زائد شرح وصول کی جاتی تھی یعنی 1000 روپئے سے زائد کی رقمی لین دین پر نیشنل الکٹرانک فنڈس ٹرانسفر (NEFT) کے لئے زائد شرح ہوتی تھی جس پر دراصل سرویس ٹیکس بھی لیاجاتا تھا۔ آئی ایم پی ایس دراصل انٹربینک الکٹرانک انسٹنٹ موبائیل منی ٹرانسفر سرویس ہے جو موبائیل فونس کے ذریعہ کی جاتی ہے۔ یو پی آئی آپ کی مدد سے کسٹمرس کو آن لائین کے ساتھ ساتھ آف لائین ادائیگی کی سہولت دی گئی ہے۔ کسٹمرس اپنے بینکوں کے ذریعہ موبائیل فون کے ذریعہ ہی دوکاندار کو رقم ادا کرسکتے ہیں۔ اس کے لئے ٹائپنک کارڈ یا نٹ بینکنگ /والیٹ تفصیلات کا استعمال کئے بغیر رقمی ادائیگی ہوتی ہے اس ہدایت کا 31مارچ 2017 تک تمام رقمی لین دین پر اطلاق عمل میں آئے گا۔

TOPPOPULARRECENT