Wednesday , March 29 2017
Home / سیاسیات / ڈیجیٹل ولیج پروگرام کا جلد آغاز: حکومت

ڈیجیٹل ولیج پروگرام کا جلد آغاز: حکومت

نئی دہلی 19 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت بہت جلد ایک نیا پروگرام ’ ڈیجیٹل ولیج ‘ شروع کریگی ۔ اس کا مقصد ٹکنالوجی کی مدد سے گاووں میں صحت اور تعلیم کی سہولیات فراہم کرنا ہے ۔ مرکزی وزیر قانون و آئی ٹی روی شنکر پرساد نے آج یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام ابتداء میں ملک کے 100 گاووں میں شروع کیا جائیگا اور بعد میں اسے دوسرے گاووں تک توسیع دی جائیگی ۔ پرساد نے یہاں ڈیجیٹل انڈیا ایوارڈز تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہم ایک اور نیا اہم پروگرام ’ ڈیجیٹل ولیج ‘ شروع کرنے جا رہے ہیں۔ ان کی فہم کے مطابق یہ کلکٹر کے ذریعہ چلایا جانے والا پروگرام ہے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ ابتداء میں اس پروگرام کو 100 گاووں سے شروع کیا جائے اور اسے بعد میں دوسرے گاووں تک توسیع دی جائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ کلکٹر کی جانب سے مجالس مقامی کو صحت ‘ تعلیم اور دوسرے شعبوں میں مدد فراہم کرنے گاووں کے انتخاب میں مدد کی جائیگی ۔ وزیر موصوف نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ اس پروگرام میں پوری سرگرمی کے ساتھ حصہ لیں جس کا مقصد ملک میں بہتری کیلئے تبدیلی لانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے چار دن میں 18 لاکھ افراد کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کی ٹریننگ دی گئی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT