Saturday , October 21 2017
Home / جرائم و حادثات / ڈیجیٹل و ویڈیو کیمروں کا سرقہ ، عادی ٹولی گرفتار

ڈیجیٹل و ویڈیو کیمروں کا سرقہ ، عادی ٹولی گرفتار

حیدرآباد ۔ /7 جون (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے قیمتی ڈیجیٹل کیمرے اور ویڈیو کیمروں کے سرقہ میں ملوث عادی سارق کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضے سے 20 لاکھ مالیتی مسروقہ کیمرے برآمد کرلئے ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ٹاسک فورس مسٹر بی لمبا ریڈی نے بتایا کہ 33 سالہ بی ونود کمار ریڈی جس کا تعلق آندھراپردیش کے ضلع اننت پور سے ہے انٹرمیڈیٹ کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد وہ سال 2004 ء میں روزگار کی تلاش میں حیدرآباد آیا تھا اور مناسب آمدنی کا ذریعہ نہ ملنے پر اس نے ابتداء میں موبائیل فون کے سرقہ میں ملوث ہوگیا ہے ۔ جیل سے رہا ہونے کے بعد وہ سرقوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے شہر کے علاقے سیف آباد ، نارائن گوڑہ ، چکڑ پلی ، بوئن پلی اور سائبر آباد کے علاقے سرور نگر ، کوکٹ پلی اور دیگر علاقوں میں سرقہ کی وارداتیں انجام دینے لگا ۔ 2014 ء میں اس نے شہر کے مختلف فوٹو اسٹیوڈیوز میں ملازمت کے بہانے سے وہاں شامل ہوکر قیمتی کیمرے لینسیس اور دیگر اشیاء کا سرقہ کرنے لگا ۔ اتنا ہی نہیں وہ او الیکس اور جسٹ ڈائل کے ذریعہ فوٹو گرافرس اور ویڈیو گرافرس کو بذریعہ فون فوٹو گرافی کا آرڈر دینے کے بہانے انہیں تاریخی چارمینار ، گولکنڈہ ، رویندرا بھارتی میں فوٹو شوٹنگ کے بعد ہوٹل میں کھانے کے بہانے بڑی چالاکی سے قیمتی کیمروں کے ساتھ رفو چکر ہوجایا کرتا تھا ۔ ٹاسک فورس کو اس سلسلے میں اطلاع ملنے پر ڈی ونود کمار ریڈی کو حراست میں لے لیا اور اس کی تفتیش کے دوران بڑے پیمانے پر کیمروں کے سرقے میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ۔ پولیس نے گرفتار سارق کے قبضے سے 20 لاکھ مالیتی مسروقہ کیمرے برآمد کرلئے ۔

TOPPOPULARRECENT