Saturday , September 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ڈیجیٹل پنچایت کیلئے اقدامات کی ہدایت

ڈیجیٹل پنچایت کیلئے اقدامات کی ہدایت

نظام آباد:7؍ مارچ(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ڈیجیٹل پنچایت کے تحت ضلع میں 127 گرام پنچایتوں میں ون اسٹاف خدمات کا 31؍ مارچ سے آغاز کرنے کے اقدامات کی ہدایت ضلع کلکٹر ڈاکٹریوگیتا رانا نے عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ کل شام کیمپ آفس میں عہدیداروں کے جائزہ اجلاس لیا اور اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں 137 گرام پنچایت میں انٹرنیٹ کی سہولتیں دستیاب ہے اور 10 گرام پنچایتوں میں ون اسٹاف کی سہولتیں بھی دستیاب ہے لہذا ان سہولتوں کی انجام دہی کے ذریعہ عہدیداروں کو ہونے والے فائدہ اور متعلقہ دیہاتوں کے عوام کو دیہات میں ہی بینک اور دیگر خدمات دستیاب ہے باقی 27 دیہاتوں میں ٹیلیفیون کنکشن فراہم کرتے ہوئے براڈ بینڈ کی سہولتیں فراہم کرتے ہوئے ون اسٹاف کی سہولتیں فراہم کی جائے گی۔ اس سے مربوط کرنے کی وجہ سے بینک کی سہولتیں سرٹیفکٹ کے جاری آن لائن انجام دی جاسکتی ہے تاکہ عوام کو دیہات میں ہی رہتے ہوئے استفادہ حاصل کرنے کا موقع حاصل ہوگا۔ لہذا 31؍ مارچ تک اس کی تکمیل کرنے کی ہدایت دی ۔ اس موقع پر اڈیشنل جوائنٹ کلکٹر راجہ رام، ڈی پی او کرشنا مورتی، ایل ڈی ایم آفیسر وینکٹیشورلو، این آئی سی عہدیدار راجو، بی ایس این ایل اور ڈی بی این ایل کے عہدیدار بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT