Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / ڈیجیٹل پے منٹ پر چارجس کے بارے میں عنقریب فیصلہ

ڈیجیٹل پے منٹ پر چارجس کے بارے میں عنقریب فیصلہ

نئی دہلی 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) حکومت مختلف نوعیت کے ڈیجیٹل پے منٹس پر عائد فیس کے سلسلہ میں بہت جلد نئی پالیسی کا اعلان کرے گی۔ نیتی آیوگ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ڈیجیٹل پے منٹ رجحان اور حکومت کو درپیش چیالنجس پر ایک تحقیقاتی رپورٹ پیش کردی گئی ہے۔ اِس میں کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل لین دین پر اثرانداز ہونے والا سب سے اہم مسئلہ اِن ادائیگیوں پر عائد چارجس ہیں۔ آر ٹی جی ایس، نیفٹ اور ڈیبٹ کارڈس کے ذریعہ ادائیگی پر مختلف چارجس وصول کئے جاسکتے ہیں۔ نیتی آیوگ کے پرنسپل اڈوائزر سوشیل سیکٹر رتن پی وتل نے ایک پروگرام میں بتایا کہ حکومت موجودہ چارجس کا جائزہ لے رہی ہے اور بہت جلد موزوں پالیسی کا اعلان کرے گی۔ وتل کی زیرقیادت کمیٹی نے ڈیجیٹل پے منٹس پر تحقیقاتی رپورٹ تیار کی ہے جس میں مختلف اُمور کا جائزہ لیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT