Thursday , September 21 2017
Home / Top Stories / ’ڈیجی دھن‘ کرپشن کیخلاف مہم: مودی

’ڈیجی دھن‘ کرپشن کیخلاف مہم: مودی

ناگپور 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے کمتر نقدی والی معیشت کے لئے زور دیتے ہوئے آج کہاکہ حکومت کی ڈیجیٹل پے منٹ کیلئے جاری ’ڈیجی دھن‘ تحریک کرپشن کی لعنت پر قابو پانے کی سمت قدم ہے۔ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے اُن کے 126 ویں یوم پیدائش پر یہاں دیکشا بھومی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیراعظم نے بھیم ایپ کے تحت دو نئی اسکیمات کا آغاز بھی کیا جو انفرادی استعمال کنندگان کے لئے ریفرل بونس اور مرچنٹس کے لئے کیش بیاک سے متعلق ہیں۔ اُنھوں نے عام ریالی سے خطاب میں کہاکہ یہ ڈیجی دھن تحریک دراصل صفائی ابھیان ہے۔ یہ کرپشن کی بُرائی سے لڑنے کی تحریک بھی ہے۔ کیش لیس لین دین کو فروغ دینے کے لئے نوجوانوں میں بیداری پیدا کرنے کی خاطر مودی نے کہاکہ بھیم ایپ سے جب جب آپ کسی شخص کو متعارف کرائیں، آپ کو 10 روپئے کا کیاش بیک حاصل ہوگا۔ اگر آپ  ایک دن میں 20 لوگوں کو جوڑتے ہیں تو آپ 200 روپئے کی کمائی کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT