Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / ڈیرہ سچا سودا کے صدر کو سزاء سے پہلے

ڈیرہ سچا سودا کے صدر کو سزاء سے پہلے

شاملی دیہات میں حفاظتی انتظامات سخت
مظفرنگر۔28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) یو پی کے ضلع شاملی میں جو ہریانہ کی سرحد سے متصل ہے، ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم سنگھ کو عصمت ریزی کے ایک مقدمہ میں سزاء سنائے جانے سے پہلے حفاظتی انتظامات سخت کرلیئے گئے ۔ شاملی ضلع کے عہدیداروں نے ضلع کو ہریانہ سے مربوط کرنے والی تمام سڑکوں کی ناکہ بندی کردی ہے۔ پولیس پانی پتھ۔کیرانہ قومی شاہراہ پر تمام گاڑیوں کی تلاشی لے رہی ہے۔ انہیں ضلع میں داخل ہونے یا بہر جانے سے قبل ان کی تلاشی لی جارہی ہے۔ کرنال۔میرٹھ شاہراہ سے آنے اور جانے والی گاڑیوں کی بھی تلاشی ہورہی ہے۔ ضلع میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کے لیے مزید جمعیت تعینات کی گئی ہے۔ پولیس ڈیرے کے پیروئوں سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ ضلع شاملی میں ڈیرے کے دو آشرم ہیں۔ ضلع کے تمام اسکول بند کردیئے گئے۔ امتناعی احکام سوائے اسمبلی علاقہ کے نافذ کردیئے گئے۔ ڈیرہ سچا سودا کے صدر کو سی بی آئی کی عدالت نے 25 اگست کو پنچ کولہ میں عصمت ریزی کا مجرم قرار دیا تھا۔ ان کے پیروئوں نے فیصلے کے بعد توڑپھوڑ مچائی تھی۔ سرکاری اور خانگی جائیدادوں کو نقصان پہنچایا تھا۔ 38 افراد ہلاک اور 250 سے زائدہ زخمی ہوگئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT