Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈیری سے سبسیڈی برخاست کرنے کی تجویزکی مخالفت : ڈیری فارمرس

ڈیری سے سبسیڈی برخاست کرنے کی تجویزکی مخالفت : ڈیری فارمرس

حیدرآباد ۔ 13 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : حکومت ایسے فارمرس کو جو یومیہ 25 لیٹر دودھ پروڈیوس کرتے ہیں 4 روپئے سبسیڈی دینے کی اسکیم واپس لینے کوشاں ہے۔ اس ضمن میں تلنگانہ کے ڈیری فارمرس حکومت کی تجویز کے مخالفت کی ہے ۔ حکومت نے ایک سال قبل ایسے ڈیری فارمرس کے لیے سبسیڈی متعارف کی تھی جو ریاست کی جانب سے چلائی جانے والی ڈیری وجیا کو دودھ سربراہ کرتے ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ اسکیم اب زیادہ عرصہ باقی رہنے کے موقف میں نہیں ہے ۔ اس اسکیم پر 70 کروڑ ہر سال خرچ آرہا ہے ۔ حکومت کی تجویز سے پریشان حال فارمرس نے کہا ہے کہ اس کو واپس لیے جانے پر ان کی گذر بسر پر اس کا منفی اثر پڑے گا ۔ حالانکہ فی لیٹر دودھ پروڈیوس کرنے کے لیے ان کو 29 روپئے تا 31 روپئے خرچ آتا ہے اور ان کو صرف 23 روپئے حاصل ہوتے ہیں ۔ اگر حکومت اس انسینیٹیو کو واپس لے گی تو یقیناً ان کا گذر بسر مشکل ہوجائے گا ۔ یہ تفصیلات کنڈلا بالا ریڈی ، جنرل سکریٹری پروگریسیو ڈیری فارمرس اسوسی ایشن نے بزنس لائن کو بتائی ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT