Tuesday , June 27 2017
Home / جرائم و حادثات / ڈیری فارم پر دھاوے ، ملاوٹ شدہ دودھ ضبط

ڈیری فارم پر دھاوے ، ملاوٹ شدہ دودھ ضبط

انجکشن دے کر زائد دودھ نکالنے دیگر آمیزش اشیاء برآمد
حیدرآباد ۔ 6 ۔ جون (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس اور ساؤتھ پولیس  کی مشترکہ کارروائی میںایسٹ زون اور ساؤتھ زون کے مختلف ڈیری فارم اور تجارتی اداروں پر دھاوے کرتے ہوئے ملاوٹ شدہ اشیاء اور مویشیوں کو انجکشن دیکر زائد دودھ نکالنے کی کوشش میں 20 افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون مسٹر وی ستیہ نارائنا نے بتایا کہ موسیٰ رام باغ ، ضیا گوڑہ ، آصف نگر ، چادر گھاٹ ، فاروق نگر ، عیدی بازار، چندرائن گٹہ علاقوں میں بعض ڈیری فارمس پر اچانک دھاوے کئے گئے اور وہاں سے مویشیوں کو زائد نکالنے کیلئے دی جانے والی آکسی ٹوسن انجکشن سرینجس برآمد کرلئے ۔ انہوں نے بتایا کہ ملاوٹ شدہ ادرک لہسن پیسٹ 15 کنٹل کی مقدار میں برآمد کرلیا گیا جبکہ ملاوٹ شدہ شہد کی 60 بوتلیں اور منرل واٹر کے نام پر فروخت کئے جانے والے پانی کو بھی ضبط کرلیا گیا۔ پولیس نے اس کارروائی میں جی ناگراجو ، جی کرشنا ، ایس مہیش ساکن موسی رام باغ ، محمد یوسف عرف جنگلی یوسف ساکن ملے پلی ، عبید بن حسین منگل ہاٹ ، خواجہ سلیم آصف نگر، بی ونود یادو کاروان ، وسیم خان ، عامر حسین ، محمود ، شیخ احمد گولکنڈہ ، مرزا شعیب بیگ جہاں نما ، محمد احمد خان چادر گھاٹ ، محمد جبار تیگل کنٹہ ، محمد نعیم الدین اور سالم بن ناصر کو چندرائن گٹہ علاقہ سے گرفتار کرلیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملاوٹ شدہ اشیاء کے ذریعہ تیار کی جانے والی اشیاء صحت کیلئے انتہائی مضر ہے۔ مسٹر ستیہ نارائنا نے بتایا کہ ساؤتھ زون علاقہ میں اس قسم کے کاروبار میں ملوث ہونے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT