Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / ڈیزل کی قیمت میں 95 پیسے فی لیٹر کا اضافہ

ڈیزل کی قیمت میں 95 پیسے فی لیٹر کا اضافہ

نئی دہلی ۔ /15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ڈیزل کی قیمت میں آج 95 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے ۔ جاریہ ماہ کے دوران یہ دوسرا اضافہ ہے جبکہ پٹرول کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں لائی گئی ۔ ڈیزل کی قیمت جو اس وقت 44.95 روپئے فی لیٹر تھی نصف شب کے بعد بڑھ کر 45.90 روپئے فی لیٹر ہوگئی ہے ۔ انڈین آئیل کارپوریشن کے مطابق یکم / اکٹوبر کو بھی پٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں لائی گئی تھی اور اس بار بھی جوں کا توں موقف برقرار رکھا گیا ہے ۔ کارپوریشن نے ایک بیان میں کہا کہ بین الاقوامی قیمتوں کی موجودہ سطح اور روپیہ کی امریکی ڈالر کے مقابلہ زرمبادلہ قدر کی بنا قیمت میں اضافہ ضروری ہوگیا تھا ۔ چنانچہ یہ اضافی بوجھ صارفین پر عائد کیا جارہا ہے ۔ پٹرول کی قیمت میں یکم / ستمبر کو آخری نظرثانی کرتے ہوئے 2 روپئے فی لیٹر کمی کی گئی تھی ۔ اُس وقت ڈیزل کی قیمت میں بھی 50 پیسے فی لیٹر کی بھی کمی کی گئی تھی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT