Monday , October 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈیل اسٹین شارک سے بال بال بچ گئے

ڈیل اسٹین شارک سے بال بال بچ گئے

لندن ۔19 فروری (سیاست ڈاٹ کام )زخموں سے صحتیابی میں مصروف ڈیل اسٹین اس وقت مزید نقصان سے بال بال بچ گئے جب پانی کے اندر موجود انکے پنجرے پر اس سفید شارک نے حملہ کر دیا جس کے ساتھ تیرنے کا جنون انہیں سوار تھا۔ انہوں نے اس موقع کی جو ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کی ہے ان میں ان کے ساتھی کی پانی کے اندر ہونے کے باوجود دلخراش چیخ بھی سنی جا سکتی ہے جو آہنی پنجرے پر منہ مارتی سفید شارک کو دیکھ کر خوفزدہ ہو گیا تھا۔ اس واقعے نے پنجرے میں موجود تمام افراد کو بری طرح خوفزدہ کر دیا جو فوری اپنی کشتی میں سوار ہو گئے۔
مستفیض الرحمن پر اشتہارات کی بارش
میر پور ۔19 فروری (سیاست ڈاٹ کام )بنگلہ دیشی فاسٹ بالر مستفیض الرحمن پر اشتہارات کی بارش ہونے لگی۔ انہیں ایک انٹر نیشنل سافٹ ڈرنک کمپنی نے اپنی مصنوعات کی تشہیر کیلئے برانڈ ایمبیسڈر اور یوتھ آئیکان مقرر کیاہے۔ وہ مختلف تقریبات میں شرکت کر کے عوام کو صحت مندانہ سرگرمیوں اور اچھے لائف اسٹائل کی ترغیب دیں گے۔ واضح رہیکہ بنگلہ دیشی ابھرتے فاسٹ بولرنے اپنے کیریئر کے آغاز میں ہی کئی شاندار مظاہرے کئے جس میں ہندوستان کے خلاف بھی متاثر کن مظاہرے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT