Friday , October 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈیل اسٹین کا خط جب ایک خاتون کے کمرہ میں ڈال دیا گیا

ڈیل اسٹین کا خط جب ایک خاتون کے کمرہ میں ڈال دیا گیا

کیپ ٹاؤن۔20 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ونڈے سے قبل جنوبی افریقی ٹیم انتظامیہ کی غلطی سے نیوزی لینڈ کے بیٹسمینوں  کے خلاف میزبان بولروں کے  منصوبہ میچ سے قبل ہی پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا۔میچ سے قبل ٹیم انتظامیہ نے ایک مکمل مؤثر منصوبہ تیار کیا کہ کس طرح مہمان بیٹسمینوں کو قابو میںکرنا ہے اور اس کی مکمل تفصیلات تحریر کر کے تمام بولرز کیلئے ایک ایک نقل تیار کی جسے لفافے میں رکھ کر دروازے کے نیچے سے کھلاڑی کے کمرے میں ڈالدیاگیا۔ اس لفافے کو کھلاڑیوں تک پہنچانے کے ذمہ دار ٹیم انتظامیہ  کے فرد نے ان میں سے ڈیل اسٹین کے نام کا لفافہ غلطی سے کسی خاتون کے کمرے میں پھینک دیا۔ اس خاتون نے یہ لفافہ کھول کر اس قیمتی صفحہ کی تصویر اتاری جس پر تمام منصوبہ درج تھا اور اسے فیس بک پر شیئر کردیا جس کے ساتھ ہی اسے ناصرف نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں بلکہ دنیا بھر نے دیکھ لیا۔اس صفحہ  پر تحریر تھا کہ کس طرح ڈیل اسٹین اور ان کے ساتھی بولرز نیوزی لینڈ کے بیٹسمینوں کو آؤٹ کر سکتے ہیں اور ان کی  کیا کمزوریاں ہیں۔ مثلاً اس پر لکھا تھا کہ مڈل آرڈر بیٹسمین کولن منرو پسلی پر پھنکی جانے والے  باؤنسر کھیلنے میں کمزور ہیں اور اسے ٹھیک سے نہیں کھیل پاتے۔ اسی طرح کپتان کین ولیمسن جارحانہ انداز  اپناتے ہیں لیکن وہ پْل شاٹ اچھی طرح نہیں کھیل پاتے۔ اوپنر مارٹن گپٹل کی وکٹ ان سوئنگ باؤنسر پر حاصل کی جا سکتی ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں کسی ٹیم کی خفیہ دستاویزات اس طرح منظر عام پر آ گئیں  ہوں یا کسی اور کے کمرے میں پہنچ گئی ہوں۔ اس سے قبل 2012 میں اسی طرح کا واقعہ آسٹریلیا کے ساتھ ہوا تھا جنہوں نے جنوبی افریقی بیٹسمینوں کو قابو کرنے کا منصوبہ تیار کیا تھا جو ٹسٹ مقابلے  سے قبل ہی بے نقاب ہو گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT