Monday , October 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈیل اسٹین کی نقل کرتا ہوں:حسن علی

ڈیل اسٹین کی نقل کرتا ہوں:حسن علی

گیانا۔12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے ابھرتے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ وہ جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین سے متاثر ہیں اور انہی کی طرح وکٹ لینے کاجشن منانے کی کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ونڈے کے ضمن میں کہا کہ سیالکوٹ سے انہوں نے کھیلنا شروع کیا تاہم جب سیالکوٹ کی ٹیم آگے بڑھنے  میں ناکام رہی تو انہوں نے اسلام آباد کی نمائندگی کر کے  ٹیم میں نمائندگی کا موقع حاصل کیا۔وکٹ لینے کے بعد اپنے جشن کے انداز کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ جنوبی افریقہ فاسٹ بولر ڈیل اسٹین سے متاثر اور ان کے انداز کی نقل کرتے ہیں۔انہوں نے تیز رفتا کو فاسٹ بولر کیلئے سب سے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں دو سے تین گھنٹے نیٹ میں ٹریننگ کرتاہوں اور فی الحال ابھی تک 148کلوم میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کر چکا ہوں جبکہ کوشش کر رہا ہوں کہ جم اور ٹریننگ کر کے مزید رفتار بڑھا سکوں۔
بیڈمنٹن اسوسی ایشن کے صدر اکھلیش داس چل بسے
لکھنؤ۔12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی بیڈمنٹن اسوسی ایشن (بی اے آئی) کے صدر اور سابق مرکزی وزیر اکھلیش داس کا آج یہاں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔56  سالہ داس کے لواحقین میں ایک بیٹا اور بیوی شامل ہیں۔ ان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرنے والوں میں وزیراعظم نریندرمودی ‘وزیر کھیل وجے گوئیل ‘ کھلاڑی سائنا نہوال‘پی سندھو‘جوالہ گٹہ اور کئی اہم شخصیتیں شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT