Saturday , July 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ’ ڈیل ‘ کمپنی کا آندھرا پردیش میں ڈاٹا سنٹر کے قیام سے اتفاق

’ ڈیل ‘ کمپنی کا آندھرا پردیش میں ڈاٹا سنٹر کے قیام سے اتفاق

چیف منسٹر چندرا بابو کی کمپنی نمائندہ سے بات چیت ۔ دیگر اعلی عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں
حیدرآباد۔ 7 مئی (سیاست نیوز) عالمی سطح پر الیکٹرانک اشیا کی تیاری میں معروف ’ڈیل‘ کمپنی نے آندھرا پردیش میں ڈاٹا سنٹر قائم کرنے سے اصولی طور پر اتفاق کیا ہے۔ امریکہ کے دورہ پر گئے چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو نے اپنے قیام کے دوران ڈیلاس میں ڈیل کمپنی کے نمائندہ سریکانت ستیہ سے ملاقات کرکے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ چندرا بابو نائیڈو نے ڈیل کمپنی کے اس فیصلہ سے واقف کروایا۔ ڈیلاس کے دورہ کے دوران چیف منسٹر نے مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے پاس پہنچ کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے BELL ہیلی کاپٹرس تیاری کمپنی کے ڈائریکٹر چاد اسپارک سے ملاقات کی اور ریاست میں صنعتوں کے قیام کیلئے سہولتوں و ترغیبات سے واقف کروایا جس پر اسپارک نے آندھرا پردیش میں BELL کمپنی کے ایک یونٹ کے قیام کے مواقع کا جائزہ لینے اور فیصلہ سے واقف کروانے کا تیقن دیا۔ اس موقع پر نائیڈو نے اسپارک سے بات چیت کے دوران بتایا کہ ریاست میں سرمایہ کاری کرنے والے صنعتوں کیلئے ایک واضح پالیسی مرتبہ کی گئی ہے اور کہا کہ 75 ملین ڈالرس سے زائد کی سرمایہ کاری کرنے پر ’ٹیلرمیڈ پالیسی‘ تیار کی جائے گی۔ چیف منسٹر نے BELL انتظامیہ کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے متعلقہ عہدیداروں کو ریاست کے دورہ پر بھجواکر ریاست کے متعلقہ اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ بات کروائیں۔ انہوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبہ میں شہرت رکھنے والی 28 آئی ٹی کمپنیوں کے نمائندوں سے بھی آندھرا پردیش میں اپنے یونٹس قائم کرنے مواقع سے واقف کروایا جس پر ان کمپنیوں کے نمائندوں نے امراوتی، وشاکھاپٹنم میں اراضیات لیز پر حاصل کرکے سرگرمیاں شروع کرنے کے مواقع کا جائزہ لینے رضامندی کا اظہار کیا اور بتایا کہ اگر ان کمپنیوں کے امراوتی اور وشاکھاپٹنم میں سرگرمیوں کے آغاز پر ابتدائی مرحلے میں وشاکھاپٹنم میں 310 اور امراوتی میں 65 ملازمتیں فراہم ہوسکیں گی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT