Wednesday , August 23 2017
Home / Top Stories / ’’ڈیموکریٹک صدارتی امیدوا ر ہوں گی‘‘

’’ڈیموکریٹک صدارتی امیدوا ر ہوں گی‘‘

ہیلاری کلنٹن کا حامیوں کو ای میل پیام، سینڈرس بھی دوڑ میں شامل
واشنگٹن۔21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ڈیموکریٹک پارٹی صدارتی امیدوار کی دوڑ میں سب سے آگے رہنے والی ہیلاری کلنٹن نے آج اپنے حامیوں سے کہا کہ وہ پارٹی کی طرف سے امریکی صدارتی امیدوار ہوں گی۔ انہوں نے اپنے حامیوں کے نام ای میل میں لکھا کہ ’’میں امریکی صدارتی مقابلہ کے لئے ڈیموکریٹک امیدوار رہوں گی۔‘‘ اس کا واضح مطلب یہ ہے کہ عام انتخابات کے لئے تیاری شروع کردی جائے اور ان کا مقابلہ ڈونالڈ ٹرمپ سے ہوگا۔ قابل غور پہلو یہ ہے کہ کلنٹن نے اب تک ڈیموکریٹک پارٹی صدارتی امیدوار کے لئے وفود کی مطلوبہ تعداد تک رسائی حاصل نہیں کرپائی ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ان کے حریف سنیٹر برنی سینڈرس کو ابتداء میں متواتر کامیابیاں ملی تھیں۔ سینڈرس نے بھی کہا ہے کہ وہ آخری وقت تک دوڑ سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اس معاملہ میں کوئی غلط فہمی نہیں ہونی چاہئے۔ نیو میکسیکو میں سینڈرس نے کہا کہ ہم اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ فی الحال یہ مقابلہ ہمارے لئے کافی سخت ہے لیکن ہم اس دوڑ میں برقرار رہیں گے ۔ سینڈرس نے 20 ریاستوں میں کامیابی حاصل کی ہے جن میں گزشتہ تین ہفتوں کے دوران متواتر تین کامیابیاں بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مزید 9 مقابلے بشمول کیلیفورنیا باقی ہیں اور سینڈرس نے اب تک تقریباً 46 فیصد وفود کی تائید حاصل کرلی ہے۔

TOPPOPULARRECENT