Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / ڈیموکریٹک صدارتی مباحث میں ہلاری کلنٹن کو سبقت

ڈیموکریٹک صدارتی مباحث میں ہلاری کلنٹن کو سبقت

واشنگٹن ۔ 14 ۔ ا کتوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدارتی انتخاب کی دوڑ میں شامل ڈیموکریٹک پارٹی کی اصل دعویدار ہلاری کلنٹن نے آج مباحث میں سبقت حاصل کرلی ہے۔ انہوں نے مباحث میں گن کنٹرول قوانین اور بیرونی پالیسی جیسے مسائل پر توجہ مرکوز کی تھی۔ اس مباحث میں ان کے چار دیگر حریفوں نے بھی حصہ لیا تھا ۔ کلنٹن اپنے اصل حریف بیرنے سینڈرس کے بعد دیگر تین ڈیموکریٹک پارٹی کے ساتھ پوڈیم میں پہنچ کر بحث کا آ غاز کیا۔ امریکہ کی پہلی خاتون صدر بننے کا خواب دیکھنے والی 67 سالہ کلنٹن نے کہا کہ صدر امریکہ کی حیثیت سے ان کا پہلا مشن سخت محنت کرنے والے متوسط طبقہ کے خاندانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنا ہے۔ ان محنت کش افراد کو بنیادی یافت ملنی چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT