Monday , June 26 2017
Home / دنیا / ڈینا پاویل قومی سلامتی کے مشیر

ڈینا پاویل قومی سلامتی کے مشیر

واشنگٹن، 16مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے سینئر اقتصادی مشیر ڈینا پاویل اب نائب قومی سلامتی کے مشیر کا کرداربھی ادا کریں گے ۔ٹرمپ انتظامیہ کے ایک سینئر افسر نے آج کہا کہ سابق صدر جارج ڈبلو بش کی انتظامیہ میں کام کر چکے پاویل ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ اور داماد جارید کشنر کے اقتصادی مشیر کے ساتھ ساتھ اب نائب قومی سلامتی کے مشیر کی حیثیت سے بھی کام کریں گے ۔
اوہائیو میں پولیس آفیسر پر فائرنگ، حملہ آور بھی زخمی
کولمبس ۔ 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اوہائیو میں آج فائرنگ کے ایک واقعہ میں ایک پولیس آفیسر زخمی ہوگیا تاہم جوابی حملہ کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے کو بھی زخمی کردیا گیا۔ یہ واقعہ چہارشنبہ کو رات دیر گئے کولمبس میں اس وقت رونما ہوا جب ڈسپیچ رپورٹس آفیسرس تلاشی وارنٹ کیساتھ ایک اپارٹمنٹ میں داخل ہوئے تھے۔ پولیس کے بیان کے مطابق آفیسر کے کولہے پر گولی لگی جسے فوری طور پر ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔ حملہ آور کو بھی زخمی کردیاگیا تھا اور وہ بھی اس وقت زیرعلاج ہے۔ پولیس نے آفیسر اور مشتبہ حملہ آور کے نام ظاہر نہیں کئے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT