Monday , October 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈینٹل سنٹر ڈینٹا شائن کا آج حیدرآباد میں افتتاح

ڈینٹل سنٹر ڈینٹا شائن کا آج حیدرآباد میں افتتاح

حیدرآباد ۔ 5 مارچ (پریس نوٹ) ہندوستان کا سب سے پہلا ویمنس ڈینٹل سنٹر اور ڈینٹل لرننگ سنٹر ڈینٹا شائن حیدرآباد میں 7 مارچ (پیر) کو 11 بجے دن مسٹر سی لکشماریڈی وزیرصحت، تلنگانہ افتتاح کریں گے۔ مہمان اعزازی جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست اور مسٹر پرمود کمار کیڈیا، چیرمین ایگرسین کوآپریٹیو بینک لمیٹیڈ ہوں گے۔ گلی روبرو کیر ہاسپٹل، روبرو تلوالکرس جیم، آر کے ریسیڈنسی، روڈ نمبر 11 بنجارہ ہلز میں یوم خواتین کے موقع پر اس کا افتتاح عمل میں لایا جارہا ہے۔ ڈاکٹر کلثوم مرزا کے کانسپٹ پر مبنی اس سنٹر میں ڈاکٹر مونیکا، پیری ڈونٹسٹ ماہر (گم ٹریٹمنٹ)، ڈاکٹر ہری پریہ، پیڈو ڈونٹسٹ این اینڈ و ڈونٹسٹ، ڈاکٹر پرتیبھا، ڈاکٹر سریتا، کاسمیٹالوجسٹ بہ تعاون ڈاکٹر عائشہ اور ڈاکٹر نشاۃ خدمات انجام دیں گے۔ اس سنٹر پر مختلف ڈینٹل مہارتوں میں خواتین کو تربیت دی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT