Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / ڈینگو سے بیٹے کی موت کے بعد والدین کی خودکشی

ڈینگو سے بیٹے کی موت کے بعد والدین کی خودکشی

نئی دہلی ، 12 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) ڈینگو کے سبب ایک 7 سالہ لڑکے کی موت جبکہ پانچ خانگی اسپتالوں کی جانب سے مبینہ طور پر علاج سے انکار کیا گیا، اور پھر اس کے والدین کی خودکشی نے آج وسیع پیمانے پر غم و غصہ کی لہر پیدا کردی جس پر حکومت دہلی نے اسپتالوں کو وجہ بتاؤ نوٹسیں بھیجتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ اُن کے رجسٹریشن کیونکر منسوخ نہ کردیئے جائیں۔ یہ جوڑا لکشمی چندر اور ببیتا راوت دونوں متوطن اوڈیشہ نے چہارشنبہ کی صبح جنوبی دہلی کے لاڈو سرائے میں چار منزلہ عمارت سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی جبکہ ایک روز قبل ان کا بیٹا اویناش مشتبہ ڈینگو کا شکار ہوگیا تھا۔ اس دوران دارالحکومت میں ڈینگو سے مزید دو اموات نے جملہ تعداد آٹھ تک پہنچا دی ہے، حالانکہ سرکاری طور پر دو اموات ہی بتائی گئیں۔

TOPPOPULARRECENT