Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈین جونز ہیڈ کوچ کیلئے مضبوط امیدوار

ڈین جونز ہیڈ کوچ کیلئے مضبوط امیدوار

لاہور ، 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان ٹیم کی کوچنگ کیلئے آسٹریلیا کے ڈین جونز کا نام گردش کر رہا ہے ، تاہم سابق آسٹریلیائی ٹسٹ کرکٹر پی سی بی کی مطلوبہ شرائط پر پورے نہیں اترتے۔ پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کیلئے ڈین جونز مضبوط امیدوار ہیں ۔ سابق آسٹریلیائی کرکٹر کو کوچ کمیٹی کے اراکین وسیم اکرم اور رمیز راجہ کا ووٹ حاصل ہے لیکن ڈین جونز کے پاس کوچنگ کا تجربہ نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ پی سی بی کی شرائط کے مطابق ہیڈ کوچ کیلئے انٹرنیشنل کوچنگ کا کم از کم پانچ سال کا تجربہ ہونا ضروری ہے۔ ڈین جونز پاکستان سوپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی کوچنگ کرچکے ہیں ، ان کی کوچنگ میں اسلام آباد نے پاکستان سوپر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ پاکستان ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کا پہلا امتحان جولائی میں دورۂ انگلینڈ ہو گا۔

TOPPOPULARRECENT