Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈیوس اوپن کے سنسنی خیز میچ میں جوکووچ، مرے کی کامیابی

ڈیوس اوپن کے سنسنی خیز میچ میں جوکووچ، مرے کی کامیابی

پیرس۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نوواک جوکوچ اور اینڈی مرے نے ڈیوس کپ کے افتتاحی مقابلوں میں اپنے حریفوں کو شکست دیتے ہوئے بالترتیب سربیا اور دفاعی چمپین برطانیہ کو کوارٹر فائنل کے قریب پہونچا دیا ہے لیکن ان کی ٹیموں کو کل زبردست جدوجہد کا سامنا رہے گا۔ عالمی نمبر ایک جوکووچ کی آنکھوں میں انفیکشن کے کوئی آثار نظر آتے۔ وہ گزشتہ ہفتہ ڈپٹی میں ختم شدہ مقابلے کے ساتھ تاحال مسلسل 17 ویں فائنلس جیت چکے ہیں جب انہوں نے قازقستان کے الیگزینڈر نیڈوسیوف کو بلغراد میں 6-3، 6-2، 6-1 سے شکست دی تھی۔ 2010ء میں سربیا کو خطاب دلانے والے جوکووچ کو اگرچہ بائیں مونڈھے پر زخم کے علاج کی ضرورت تھی جس کے باوجود انہوں نے 200 مقام کے حامل اپنے حریف پر بہ آسانی فتح حاصل کی۔ جوکووچ نے کہا کہ ’’مونڈھے پر زخم میرے لئے کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے، آنکھ کا انفیکشن بھی ختم ہوچکا ہے اور میں ہفتہ کو ڈبلز کھیلنے تیار ہوچکا ہے‘‘۔

ڈیوس کپ کے افتتاحی مقابلوں میں عالمی نمبر 79 میخائیل کن کوش کن نے 23 ویں مقام کے حامل وکٹر تروئچیکی کے6-4، 6-2، 7-5 کے خلاف کامیابی جدوجہد کرتے ہوئے میچ کو 1-1 پر ڈرا کردیا جس کے باوجود قازقستان کی لگاتار چوتھی مرتبہ کوارٹر فائنلس میں رسائی کی اُمیدیں برقرار ہیں۔ کوارٹر فائنلس میں سربیا کو برطانیہ کا سامنا ہوسکتا ہے اور مرے نے کامیاب مقابلے کے لئے اپنی دوجہد جاری رکھی ہے۔ انہوں نے جاپان سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبر 87 کھلاڑی تارو ڈینیل کو برمنگھم میں ہوئے ایک مقابلہ میں صرف 90 منٹ میں 6-1، 6-3، 6-1 سے شکست دی تھی۔ اس دوران عالمی نمبر 6 کے حامل کی ای نیشی کوری نے اپنے کریر کی ایک بدترین شکست کا انتقام لیتے ہوئے ڈان ایوانس کو شکست دی۔ انہیں 2013ء کے دوران یو ایس اوپن کی پہلی راؤنڈ ایوانس کی جوڑی کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ مرے، آسٹریلین اوپنس فائنل میں گزشتہ ماہ جوکووچ کے ہاتھوں اپنی شکست کے بعد پہلی مرتبہ کھیل رہے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 7 فروری کو موجود اپنی بیٹی صوفیا اور بیوی کم سیئر کے ساتھ وقت گذارنے کو ترجیح دی تھی۔

TOPPOPULARRECENT