Wednesday , September 27 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈیوس کپ ، یوکی بھامبری کو شکست

ڈیوس کپ ، یوکی بھامبری کو شکست

نئی دہلی ۔ 18 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ڈیوس کپ ورلڈ کپ گروپ پلے آف ٹائی کے آج یہاں کھیلے گئے ایک میچ میں لوکاس روسول نے ہندوستانی یوکی بھامبری کو بہ آسانی شکست دیدی اس طرح چیک جمہوریہ کو ہندوستان کے خلاف صفر کے مقابلہ ایک سے سبقت حاصل ہوگئی ہے ۔ عالمی نمبر 85 کے روسول نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 125 ویں مقام کے حامل یوکی کو7-5،  6-1، 6-2 سے شکست دی ۔ ان دونوں کھلاڑیوں کے مابین آر کے کھنہ اسٹیڈیم میں ایک گھنٹہ 55 منٹ تک دلچسپ مقابلہ جاری رہا ۔ کھیل کے آغاز کے موقع پر درجہ حرارت 31 ڈگری سلسیئس رہا لیکن گرمی کی شدت یا یوکی کا کھیل ، دراز قامت چیک کھلاڑی کو کوئی سخت چیلنج پیش نہیں کرسکا ۔ وہ ابتداء سے پوری چستی کے ساتھ کھیل پر حاوی رہے اور حریف یوکی پر غلبہ برقرار رکھا۔ یوکی نے اگرچہ تیسرے سٹ میں روسول کے خلاف سخت مزاحمت کی لیکن موقعوں سے بھرپور فائدہ نہیں اُٹھاسکے ۔ چیک ٹینس اسٹار روسول نے 2012 ء کے ومبلڈن میں رافیل نڈال کو شکست دی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT