Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈیوس کپ مقابلے میں ویسلے کیخلاف سومدیو کی شاندار کامیابی

ڈیوس کپ مقابلے میں ویسلے کیخلاف سومدیو کی شاندار کامیابی

نئی دہلی ۔ 18 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ڈیوس کپ ورلڈ گروپ پلے آف ٹائی کے ایک مقابلے میں سومدیو رامن نے چیک جمہوریہ کے جیری ویسلے کو مایوس کن شکست دیدی ۔ اس طرح دہلی کے ڈی ایل ٹی اے کورٹ پر سومدیو کا تسلط برقرار رہا ۔ اگرچہ اس سے پہلے کے ایک مقابلہ میں یوکی بھامبری کو افتتاحی سنگلز مقابلہ میں چیک جمہوریہ کے ہی لوکوس روسول نے شکست دی ۔ رواں سیزن کے دوران سومدیو کی یہ سب سے بڑی کامیابی ایک ایسے وقت ہوئی جب ہندوستان کی بھامبری کی شکست کے سبب دھکہ پہونچا ۔ سومدیو نے ڈی ایل ٹی اے کورٹس پر کسی خامی سے پاک اپنا متاثرکن ریکارڈ برقرار رکھا ۔ سومدیو کو 2010 ء سے تاحال ایک بھی شکست نہیں ہوئی ہے اور ویسلے کو ڈیوس کپ کے کسی بھی میچ میں کامیابی نہیں ملی ہے ۔ اس طرح آج کے مقابلہ میں جوں کی توں صورتحال برقرار رہی ۔ سومدیو کو اگرچہ 2015 ء کے ایک بہت ہی معمولی نوعیت کے انفرادی مقابلے میں ایمیلو گومیز کے خلاف شکست ہوئی تھی لیکن جہاں تک ملک کے لئے کسی مقابلہ کا تعلق ہے سخت محنت کرنے والے سومدیو نے ہمیشہ ہی کامیابی حاصل کی ہے ۔ کھیل کے دوران ٹینس کورٹ پر بادل چھائے ہوئے تھے ۔ مرطوب فضاء اور ٹھنڈی ہواؤں کے درمیان انھوں نے 500 سے زائد شائقین کی موجودگی میں بہترین کھیل کے ساتھ ایک اور کامیابی حاصل کی ۔ سومدیو کی چوکسی ، طاقتور پاؤں اور حریف مقابل کے خلاف معرکہ آرائی کیلئے تیاری اور سخت جان انداز نے اپنا کام کردکھایا ۔ وہ تیزی کے ساتھ کورٹس میں داخل ہوئے اور پوری مستعدی کے ساتھ اسٹروکس لگاتے گئے اس طرح کورٹس میں فتح کے راستے تلاش کرتے گئے ۔ دھیمے کورٹ نے سومدیو کو خوب فائدہ پہونچایا لیکن ان کے حریف بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے ویسلے سخت جدوجہد میں مبتلا ہوگئے ۔ آ:ندہ دو مقابلوں میں دیگر دو سرکردہ کھلاڑی لینڈر پیس اور روہن بوپنا کل راڈیک اسٹیپانک اور ایڈم پاؤلاسیچ کا سامنا کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT