Saturday , October 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈیوس کپ میں جوکووچ کو شکست ، مرے برادرس کی فتح

ڈیوس کپ میں جوکووچ کو شکست ، مرے برادرس کی فتح

دفاعی چمپین کوارٹر فائنلس کے قریب ، سربیا کے خلاف قازقستان کا بہترین مظاہرہ

پیرس۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نوواک جوکووچ کو پانچ سال کے دوران پہلی مرتبہ ڈیوس کپ میں شکست ہوگئی اور سربیا کو قازقستان کے خلاف 2-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم مرے برادران اینڈی اور جیمی نے دفاعی چمپین برطانیہ کو جاپان کے خلاف 2-1 سے سبقت دلائی۔ ٹینس کے عالمی نمبر ایک جوکووچ اور ان کے جوڑی دار 39 سالہ نیناد زیمونجک کو بلغراد میں منعقدہ پہلی راؤنڈ کے ڈبلز مقابلہ میں قازقستان کے آندرے گولوبیف اور الیگزینڈر نیدویوسوف کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اتوار کو ہونے والے سنگلز سے قبل قازقستان نے 6-3، 7-6(7/3) ، 6-3 اسکور لائن کے ساتھ 2-1 سے سبقت حاصل کی۔ جوکووچ کا آئندہ مقابلہ میخائل کوکوشکن سے مقرر ہے جس میں وہ 2010ء کا موقف برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔ سنگلز کے فائنل میں نیدویوسوف کا مقابلہ دکتور تریوچکی سے ہوگا۔ جوکووچ نے اعتراف کیا کہ ’’قازقستان کا معیار آج انتہائی غیرمعمولی رہا، بالخصوص کلیدی لمحات میں وہ (حریف) بہتر مظاہرہ کئے ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ’’لیکن ہم جانتے ہیں کہ ہمیں کیا کرنا چاہئے۔ ہم جانتے ہیں کہ تیسرے دن کیلئے ہمیں خود کو کس طرح تیار کرنا چاہئے۔ ہمیں دونوں کامیابیوں پر یقین رکھنے کی واجبی وجوہات ہیں کیونکہ میں اور وکتوبر دونوں ہی کامیابی کیلئے پسندیدہ سے ٹیم ہیں‘‘۔ دوسری طرف برمنگھم میں مرے برادران، جپان کے یوشیہیتو نیشی اوکا اور یاکوتاکا اوچی یاما کے خلاف 6-4، 6-2، 6-3 سے کامیابی کے ساتھ برطانیہ کو کوارٹر فائنلس کے قریب پہونچا دیئے ہیں۔ نومبر کے دوران بلجیم پر خطابی فتح کے ساتھ برطانیہ نے 79 سال میں پہلی مرتبہ ڈیوس کپ جیتا تھا جس میں ان دونوں بھائیوں نے کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ ڈیوس کپ کے رواں مقابلوں میں مرے بھائیوں کی یہ پانچویں کامیابی ہے۔ تاحال انہیں کوئی شکست نہیں ہوئی ہے۔ عالمی نمبر 2 اینڈی کا آئندہ مقابلہ جاپان کے سرکردہ ٹینس اسٹار اور عالمی نمبر 6 کی ری نیشی کو ری سے ہوگا۔ ڈان ایوانس ایک فیصلہ کن مقابلہ میں نیشی اوکا کا سامنا کریں گے۔ ڈیوس کپ میں مرے کا سامنا کرنے والے نیشی کوری ہی اب تک کے سب سے زیادہ طاقتور کھلاڑی ہیں لیکن مرے ماضی میں 6 میچ کھیلتے ہوئے پانچ جیت چکے ہیں۔ باب اور مائیک برائیان نے ملبورن میں لیٹن ہیوٹ سے ترغیب حاصل کرنے والے آسٹریلیائی حریفوں کو 2-1 سے شکست دے کر امریکہ کو 5 سیٹس میں کلیدی کامیابی سے قریب پہونچا دیا ہے۔ امریکی جڑواں بھائیوں باب اور برائیان اس فیصلہ کن مقابلے میں طاقتور کھلاڑیوں کی حیثیت سے ابھرے ہیں۔ اٹلی، ڈیوس کپ کے کوارٹر فائنلس میں پہونچنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ اس کے سیمول بولیلی اور آندر یاس سیپی نے چیونڈینیلی اور ہنری لاکسونن کو 6-3، 6-1، 6-3 سے شکست دے کر سوئٹرزلینڈ پر صفر کے مقابلے 3 سے کامیابی حاصل کرلی۔ 2014ء کی چمپین سوئٹزرلینڈ ٹکیم اس سال روجر فیڈرر اور اسٹان واورینکا کے بغیر کھیل رہی ہے۔ فیڈر زخمی ہیں اور واورینکا نے پیسارو میں جاری مقابلوں میں نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT