Thursday , October 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / ڈیوس کپ میں ہندوستان کو کوریا پر سبقت

ڈیوس کپ میں ہندوستان کو کوریا پر سبقت

چندی گڑھ ۔ 15 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے نوعمر کھلاڑی رام کمار راماناتھن نے جیت کے ساتھ اپنی ڈیوس کپ مہم کا آغاز کیا۔ انھوں نے سنگلز اوپن کے ایک سخت امتحانی مقابلہ میں کوریا کے چان ہونگ کو شکست دی جس کے ساتھ ہی ایشیاء ؍ اوشیانہ گروپ I ٹائی میں جنوبی کوریا پر ہندوستان کو صفر کے مقابلے ایک سے سبقت حاصل ہوگئی ہے ۔ اے ٹی پی سنگلز کی فہرست میں 217 ویں مقام کے حامل ہے 21 سالہ رام کمار نے دو گھنٹے اور 36منٹ کی سخت محنت و جانفشانی کے ذریعہ ہانگ پر کامیابی حاصل کی ۔ جنوبی کوریا کے ٹینس کھلاڑی نے اپنے پاؤں کے اوپری حصہ پر زخم کے بعد اُس وقت شکست تسلیم کی جب رام کمار سرویس کررہے تھے ۔ رام کمار کو اُس وقت 6-5، 6-3، 2-6 اور 6-3 کی سبقت تھی جب ہانگ کے ران پر موجود زخم میں اچانک تکلیف بڑھ گئی جس کے ساتھ ہی میچ ختم کردیا گیا ۔ گرم اور مرطوب موسم جنوبی کوریا کے کھلاڑی کیلئے مشکل کا سبب بنا ۔ سنگلز کے دوسرے میچ میں ہندوستانی ساکیت مائنینی کا مقابلہ یونگ کیویم سے ہوا جس میں ساکیت کی کامیابی کے بعد ہندوستان کو کوریا پر صفر کے مقابلے دو سے سبقت حاصل ہوگئی ۔

TOPPOPULARRECENT